news
برٹش ائیر ویز نے اسرائیل کے لیے پروازیں منسوخ کر دیں

برٹش ایئرویز نے جمعرات تک اسرائیل کے لیے پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ مشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال پر تل ابیب کے لیے 26 ستمبر تک برٹش ایئر ویز نے اپنی پروازیں منسوخ کر دی ہیں ۔برٹش ایئر بیس کا فلائٹ اپریشن لبنان میں نہیں ہوتا جبکہ دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ غزہ کو مسلسل خوفناک صورتحال کا سامنا ہے جس کے باعث دنیا ایک طوفان کی زد میں ہے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا دفاع کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ کسی بھی ملک کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ خود اس بات کو یقینی بنائے کہ اس پر دوبارہ حملہ نہیں ہوگا تاہم دنیا سات اکتوبر کے حملوں کو نظر انداز نہیں کر سکتی لبنان اسرائیل تنازع کا سفارتی حل اب بھی ممکن ہے میں خطے کو اپنی لپیٹ میں لینے والی اس جنگ کو روکنے کے لیے پر عزم ہوں۔
