news
مودی امریکہ سے واپسی پر 46 منٹ پاکستانی حدود میں سیر کرتے رہے:سول ایوی ایشن
ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا طیارہ 46 منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود میں اڑتا رہا ۔ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم کا طیارہ پونے چھ بجے افغانستان سے گزر کر چترال سے پاکستانی حدود میں داخل ہوا اور شام ساڑھے چھ بجے تک پاکستان کی فضائی حدود میں اڑتا رہا ،پھر لاہور سے ہوتا ہوا بھارت کی فضائی حدود میں داخل ہو گیا واضح رہے کہ نریندر مودی تین دن امریکہ میں قیام کرنے کے بعد بھارت واپسی پر پاکستانی فضائی حدود سے گزر رہے تھے