news
نیویارک، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو
ترکیہ کے صدر کے ساتھ ملاقات میں سیر حاصل گفتگو ہوئی، آج اقوام متحدہ میں ترکیہ کے صدر نے انتہائی پرجوش خطاب کیا، ترکیہ کے صدر نے فلسطین کا مسئلہ جس طرح بیان کیا، اس نے پورے ہال میں موجود لوگوں کے دلوں کو چھوا، ترکیہ کے صدر کو ان کے خطاب پر مبارکباد پیش کی، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات ہیں۔ ترکیہ کے صدر بہت جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، کل آئی ایم ایف بورڈ کی میٹنگ ہے، آئی ایم ایف کی کڑی شرائط تھیں، ہم نے ان کی تمام شرائط پوری کر دی ہیں، چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، ان کے تعاون کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا، آئی ایم ایف معاہدہ حتمی مراحل میں ہے، آئی ایم ایف کی کچھ شرائط کا تعلق چین سے تھا، چینی حکومت نے ماضی کی طرح دوبارہ پاکستان کا ہاتھ مضبوط کیا، چینی لیڈرشپ کا شکرگذار ہوں۔معاشی چیلنجز کو ہم نے قبول کیا،اللہ تعالیٰ کا بے پناہ فضل و کرم ہے حکومت اور تمام اداروں کی اجتماعی کاوشوں سے معاشی چیلنجز پر قابو پایا،معاشی اشاریوں میں بتدریج بہتری آ رہی ہے،دعا ہے اللہ تعالیٰ ہماری سمت درست رکھے اور ہمیں پاکستان کے عوام کی حتی المقدور خدمت کرنے کی توفیق دے۔وزیراعظم