news
عمران خان کا ممکنہ ملٹری ٹرائل
بانی پی ٹی ائی عمران خان کا ممکنہ ملٹری ٹرائل اور ممکنہ ملٹری حراست روکنے کی درخواست پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی
سماعت کے دوران جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل کے بیان پر درخواست نمٹائی
اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے سماعت کے دوران عدالت کو بتایا کہ بانی پی ٹی ائی کے ملٹری ٹرائل اور ممکنہ ملٹری حراست کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ،کوئی بھی فیصلہ کرنے کے لیے قانونی طریقہ کار اپنایا جائے گا
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ ملٹری ٹرائل کا فیصلہ ہوا تو پہلے سول مجسٹرسٹ کے پاس ہی درخواست جائے گی جس کے بعد اسلام اباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی ائی کی درخواست کو نمٹا دیا