news

پی آئی اے کی پرواز پی کے 213 ہائیڈرولک خرابی کے باوجود گزشتہ رات 2 بجکر 5 منٹ پر کراچی سے دبئی کے لیے روانہ ہوئی

Published

on

روانگی کے ایک گھنٹے بعد طیارہ مسقط کے قریب خلیج عمان کے اوپر 36 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہاتھا جب ایئربس اے 320 طیارے کے ہائیڈرولک سسٹم کو شدید خرابی کا سامنا کرنا پڑا۔
طیارہ 26 ہزار فٹ کی بلندی سے صرف 6 منٹ میں 10 ہزار فٹ تک پہنچ گیا۔پائلٹ نے صورتحال کو مہارت سے سنبھالتےہوے ریڈار پر ایمرجنسی کا اعلان کیا اور ایئر ٹریفک کنٹرول مسقط سے مدد کی درخواست کی۔ دوران پرواز پائلٹ نے اپنی مہارت سے طیارے کے ہائیڈرولک سسٹم کی خرابی کو ٹھیک کیا۔ پائلٹ نے مسقط لینڈنگ منسوخ کی اور تقریبا 50 منٹ تک 10 ہزار فٹ کی انتہائی کم اونچائی پر پرواز کرکے دبئی پہنچنے میں کامیاب ہوگے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق دبئی ایئرپورٹ پر انسپکشن کے بعد طیارے کو اگلی پرواز کے لیے روانہ کردیا گیا۔ ایئربس اے 320 کی پرواز دبئی سے اسلام آباد اور پھر اسکردو کے لیے روانہ ہوئی۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ حالیہ انتظامی صورتحال کے باعث پی آئی اے کو طیاروں کی قلت کا سامنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version