news
وزیراعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز، ایران کا دورہ منسوخ
وزیراعظم شہباز شریف نے طبیعت ناساز ہونے کے باعث ایران کا دورہ منسوخ کر دیا۔ ڈاکٹروں کے مشورے پر انہوں نے تمام مصروفیات منسوخ کیں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اب پاکستانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے ایران کے نئے صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کی عزم کی تصدیق کرتا ہے۔