news
ایس بی سی اے میں رولز کی عدم موجودگی کے باعث چیلنج کیسے کیا جا سکتا ہے ؟

سندھ ہائی کورٹ میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ایس بی سی اے کہ رولز مرتب نا کیے جانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی
عدالت نے استفسار کیا کہ اگر رول موجود نہیں تو چیلنج کیسے کیا جا سکتا ہے
وکیل طارق منصور ایڈوکیٹ نے سماعت کے دوران عدالت کو بتایا کہ سرکاری وکیل رولز اور ریگولیشنز کے درمیان فرق نہیں سمجھ رہے ایس بی سی اے کو ریگولیشنز کی بنیاد پر چلایا جا رہا ہے
سندھ ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ جب رولز موجود نہیں تو عمل درامد کیسے ہو رہا ہے
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ ایس بی سی اے میں فائننشل ولز موجود ہیں ہم سمجھنا چاہ رہے ہیں کہ رولز اور ریگولیشنز کیسے کام کرتے ہیں
عدالت نے بعدازاں درخواست کی مزید سماعت کو یکم اکتوبر تک کے لیے ملتوی کر دیا