news

جعلی دستاویزات پر جرمنی جاتے ہوئے تین افغان خواتین گرفتار

Published

on

جعلی میڈیکل اور کاروباری دستاویزات کے ساتھ پاکستان پہنچ کر کراچی سے جرمنی جاتے ہوئے مزید تین افغان خواتین کو امیگریشن عملے نے گرفتار کر لیا
ایف ائی اے امیگریشن حکام کے مطابق ایک مسافر خاتون عزیزہ محمدی علاج کے سلسلے میں پاکستان ائی تھی
پیش کردہ ریکارڈ کے مطابق 27 اپریل سے 20 مئی 2024 کے درمیان اسلام آباد کے انٹرنیشنل ہسپتال میں زیر علاج بھی رہی جبکہ پاسپورٹ کی چھان بین کے دوران پتہ چلا کہ وہ پاسپورٹ بننے کے بعد سے اب تک پہلے کبھی پاکستان نہیں ائی تھی
ایک اور مہریہ رحمانی افغان خاتون پاکستان میں بزنس ویزے پر ائی دستاویزات کی چھان بین کے دوران یہ بات سامنے ائی کہ وہ اپنے شوہر اقبال حکیمی کے ساتھ پاکستان کے کاروباری سفر پر آئی تھی جبکہ شوہر کے متعلق تفتیش کرنے پر معلوم ہواکہ خاتون نے خود کو غیر شادی شدہ ظاہر کیا اور بتایا کہ وہ کسی اقبال حکیمی نامی شخص کو نہیں جانتی
اسی طرح ایک تیسری خاتون زہرہ سلطانی افغانستان سے ائی اپنے پیش کردہ ریکارڈ کے مطابق وہ دو ستمبر کو ایک مریض خاتون مرمن پروین سلطانی کی اٹینڈنٹ کے طور پر پاکستان میں داخل ہوئی امیگریشن حکام نے جب تفتیش کے تو پتہ چلا کہ مرمن پروین سلطانی نامی افغان مریضہ اج تک پاکستان نہیں ائی
تحقیقات سے ثابت ہوا کہ اس نے مریض کی خدمت گزار کے بہانے دھوکہ دہی سے پاکستان کا ویزہ حاصل کیا مذکورہ بالا تینوں خواتین کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version