news
ایران میں اسرائیل کے ساتھ تعاون کے الزام میں 12 افراد گرفتار
پاسداران انقلاب نے اسلامی جمہوریہ کے چھ صوبوں میں اسرائیلی صیہونی حکومت کے 12 ساتھیوں کو گرفتار کر لیا
ایران باقاعدگی سے ان لوگوں کی گرفتاری کا اعلان کرتا ہے جن پر بیرونی ممالک، خاص طور پر اسرائیل کے ایجنٹ کے طور پر کام کرنے کا الزام ہے۔
فارس نے گرفتاریوں کی تاریخ یا مقامات کی وضاحت نہیں کی، لیکن کہا کہ ملزم ایران کی “سلامتی کے خلاف کارروائی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے”۔
تہران نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنے متعدد جوہری تنصیبات پر تخریب کاری کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ متعدد ایرانی سائنسدانوں کو قتل کرنے میں بھی ملوث ہے۔
دسمبر میں حکام نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے ساتھ گٹھ جوڑ کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی تھی۔
دسمبر 2022 میں چار افراد کو اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے کے جرم میں پھانسی دے دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ ایران نے جولائی میں تہران میں ہونے والے حملے پر جوابی کارروائی کا عزم ظاہر کیا ہے جس میں فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کے قطر میں مقیم سیاسی سربراہ اسماعیل ہانیہ ہلاک ہوئے تھے۔