news

ڈی ائی جی اور ایس ایس پی میرپور خاص معطل:وزیر اعلی سندھ

Published

on

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ڈی ائی جی اور ایس ایس پی میرپور خاص کو معطل کر دیا چیف سیکرٹری کی طرف سے ان کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں پولیس افسران پر الزامات کی فہرست بعد میں دی جائے گی پی ایس سندھڑی اور سی ائی اے کے معطل اہلکاروں کو پولیس لائن میرپور خاص میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا
دیگر معطل کنندگان میں ایس ایچ او پولیس اسٹیشن سندھڑی انسپیکٹر نیاز محمدکھوسو سی ائی اے سینٹر میرپور خاص کا ایس پی ہدایت اللہ
سندھڑی پولیس اسٹیشن کا ہیڈ کانسٹیبل لکھمیر کانسٹیبل اللہ جڑیو ،کانسٹیبل محمد صدیق،سی ائی اے سینیٹر میرپور خاص کے کانسٹیبل نادر پرویز کانسٹیبل غلام قادر اور فرمان علی بھی شامل ہیں
وزیراعلی سندھ کے ترجمان کے مطابق متعلقہ اہلکار مجاز اتھارٹی سے اجازت نامے کے بغیر ہیڈ کوارٹر نہیں چھوڑ سکتے
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ ایس ایس پی سی ائی اے اور متعلقہ ایس ایچ او کو پہلے ہی معطل کر دیا گیا تھا کیونکہ حکومت قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور حکومت احکامات جاری کرنے میں کسی قسم کے پس و پیش سے کام نہیں لیتی ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کے خلاف کاروائی کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط ارسال کر دیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version