news

سابق مشیر کی گاڑی سے چرس کلاشنکوف اور نقدی برآمد

Published

on

وزیراعلی سندھ کے سابق مشیر سردار اسماعیل ڈاہری کے قبضے سے پانچ کلو چرس کلاشن کوف اور نقدی برامد ہوئی جس کا مقدمہ درج کرنے کے ساتھ اسماعیل ڈاہری کو حیدراباد سے ان کے ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا
ایس ایس پی فرخ لنجھار کا کہنا ہے کہ اسماعیل ڈاہری منشیات کے عادی ہیں ان کی گاڑی سے منشیات برآمد ہوئی ہے بہت ممکن ہے کہ ملزمان منشیات کا کاروبار بھی کرتے ہوں اسی لیے ابھی تفتیش جاری ہے
تاہم پولیس کے مطابق ملزم نے تفتیش کے دوران یہ تسلیم بھی کیا ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرتے ہیں ملزمان سے منشیات ان کی گاڑی سے برامد ہوئی اور لطیف آ باد میں یہ کاروائی کی گئی
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضی نے جامعات کو ہراسمنٹ اور منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے حوالے سے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ گورنر پنجاب آئینی حدود میں رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں بڑے احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version