news
روہی گروپ کی پاکستان میں سات ارب ڈالر انویسٹمنٹ:عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلات و نشریات عطا تارڑ نے وزیراعظم پاکستان کی چائنہ کے روہی گروپ آف بزنس کے چیئرمین سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ روہی گروپ پاکستان میں انویسٹمنٹ کا خواہش مند ہے اسی سلسلے میں پاکستان اور چائنہ کے بڑے بزنس گروپ روہی گروپ اف بزنس کے چیئرمین کے درمیان ایک ایم او یو سائن ہوا ہے جو پاکستان میں ٹیکسٹائل کی صنعت کے فروغ کے لیے کام کرے گا
اسی گروپ نے 21 ماہ کی ریکارڈ مدت میں ساہیوال کول پاور پروجیکٹ سی پیک کے تحت مکمل کیا اب یہی گروپ پاکستان میں ٹیکسٹائل پارکس قائم کرنے جا رہا ہے
ٹیکسٹائل پارک سندھ اور پنجاب میں قائم ہوں گے روہی گروپ اس سلسلے میں سو سے زائد چینی کمپنیوں کو یہاں ٹیکسٹائل یونٹ لگانے کی دعوت دے گا
پہلے مرحلے میں دو ارب ڈالر جبکہ دوسرے مرحلے میں پانچ ارب ڈالر کی انوسٹمینٹ کی جائے گی
وفاقی وزیر اطلاعات تو نشریات نے کہا کہ روہی گروپ کے ساتھ ایم او یو سائن ہونا بڑی کامیابی ہے اس سے پاکستان میں تین سے پانچ لاکھ افراد کو روزگار ملے گا پاکستان کی برامدات میں اضافہ ہوگا اور ملک خوشحالی کی طرف گامزن ہوگا