news
سپیکر کے خط نے فضل الرحمن کی ویٹو پاور کو کمزور کر دیا
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں کے لیے خط لکھ کر مولانا فضل الرحمن کی اس ویٹو پاور کو کمزور کر دیا جو کہ انہیں ائینی ترامیم کے ضمن میں حاصل تھی
لہذا جوڈیشل پیکج کے ائندہ دو ہفتوں میں منظوری کے امکانات زیادہ واضح ہو گئے ہیں اس سلسلے میں حکومتی ماہرین نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے ہاتھ میں سٹیرنگ تھما دیا ہے جو کہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ اگے بڑھنا چاہتے ہیں حکومتی ماہرین کے مطابق اکتوبر کے تیسرے ہفتے کی تبدیلی کو غیر موثر بنانے اور عدم استحکام لانے کی کوششوں کو ناکام کرنے کے لیے اپنی حکمت عملی کا ہر طریقہ استعمال کرنے کا تہیہ بھی کیا گیا ہے
پریکٹسز اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ترمیم سے واضح ہو گیا ہے کہ یہ جنگ ناصرف جاری رہے گی بلکہ اس میں عوام کی بھلائی کے لیے اور زیادہ شدت واقع ہو جائے گی
پارلیمانی ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ سیکرٹیریٹ کوئی اطلاع دے دی گئی ہے کہ وہ ائندہ دو ہفتوں میں کسی بھی وقت شارٹ نوٹس پر پارلیمانی ایوان کے اجلاس کو منعقد کرنے کے لیے تیار رہیں
حالات واضح کرتے ہیں کہ جوڈیشل پیکج لانے میں کوئی تبدیلی نہیں ائی تا ہم توقع ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر سابق وزیراعظم نواز شریف سے مولانا فضل الرحمن کی ائندہ ہفتہ ملاقات کریں گے