لبنان کے شہر سرائیں الفوقہ میں 9 سالہ لبنانی بچی فاطمہ عبداللہ کے سوگ میں ایک بڑے جلوس کا انعقاد کیا گیا ۔ جو اپنے والد کو پیجر دے رہی تھی کہ اس کے ہاتھوں میں دھماکہ ہوا ۔روتے ہوئے لڑکی کی خالہ نے کہا فاطمہ ابھی اسکول کے پہلے دن سے واپس آئی تھی اور جوشی سے بھری ہوئی تھی۔ وہ ایک اعلیٰ طالبہ تھیں اور ہر کوئی اس سے محبت کرتا تھا۔