news

سیاسی ایماء پر کام کرنے سے متعلق کورٹ مارشل، فیض حمید

Published

on

سیکیورٹی حکام کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید ایک ذمہ دار عہدے پر رہتے ہوئے مخصوص سیاسی جماعت کو اوپر لانے کے لیے کام کر رہے تھے۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے سیاسی ایماء پر کام کیا اسی لیے ان کا کورٹ مارشل ہو رہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ فوج ائین کی وفادار و پاسدار ہوتی ہے اس کی کوئی سیاسی سوچ نہیں ہوتی
ہٹلر بھی جرمنی کی فوج کو سیاسی سوچ کے تحت چلا رہا تھا اور اس نے مخالفین کے خلاف کاروائیاں کیں پاکستانی فوج کے ساتھ بھی ایسا ہی کرنے کی واردات کی گئی۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فوج کا حکومت میں برسر اقتدار سیاسی جماعت سے غیر سیاسی تعلق ہوتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version