news

پاکستان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے فلسطین کی حمایت کا مطالبہ

Published

on

پاکستان نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطین کے حق خودارادیت کو فروغ دیں اور مقبوضہ علاقوں کی حیثیت میں کسی بھی تبدیلی کو تسلیم کرنے سے انکار کریں۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے فلسطین کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 10 ویں ہنگامی خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ دیرینہ ناانصافیوں کے ازالے کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ کیا۔
منیر نے فلسطینی ریاست کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن تسلیم کرنے اور دو ریاستی حل کو آگے بڑھانے کے لئے فلسطین پر بین الاقوامی کانفرنس بلانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔
سفیر منیر اکرم نے فلسطین کی جدوجہد آزادی کی حمایت کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا جس کی جڑیں حق خودارادیت کے ذریعے آزادی کے حصول کی اپنی تاریخ پر مبنی ہیں۔

https://sahafat.com/wp-content/uploads/2024/09/WhatsApp-Video-2024-09-19-at-10.34.40_9d044190-1-1.mp4

پاک افغان صورتحال کے حوالے سے اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے منیر نے کہا کہ فتنہ الخوارج کو افغان عبوری حکومت کی سرپرستی حاصل ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان فتنہ خوارج کے خلاف قومی سطح پر کاروائی کرتا رہے گا نیز پاکستان علاقے اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے بھی تیار ہے تاکہ ٹی ٹی پی کے خطرے کو ختم کیا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version