news
لاہور ٹریفک پولیس کی سموگ سے نمٹنے کیلئے آگاہی مہم
چیف ٹریفک آفیسر نے ایک پیغام میں شہریوں کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ واٹس ایپ کے ذریعے ویڈیوز اور تصاویر بھیج کر زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی اطلاع دیں۔
اس مقصد کے لیے لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے ایک مخصوص واٹس ایپ نمبر 2222089- 0304 متعارف کرایا گیا ہے۔
سی ٹی او نے یہ بھی اعلان کیا کہ سموگ میں کمی کی کوششوں میں کردار ادا کرنے والوں کو تعریفی اسناد سے نوازا جائے گا۔
جون میں لاہور ہائی کورٹ نے سموگ کے خطرے پر قابو پانے کے لیے لاہور بھر میں چلنے والی دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔