news
پاکستان کے امپورٹڈ کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس مقامی کوئلے پر منتقل
پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر توانائی اویس لغاری کے حالیہ دورہ چین میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
چین نے ساہیوال، حب اور پورٹ قاسم کے 1320 میگاواٹ کے پاور پلانٹس کو مقامی کوئلے پر منتقل کرنے کی منظوری دی ہے۔
یہ پلانٹس مہنگی بجلی پیدا کر رہے تھے، اور اس تبدیلی سے توانائی کے بحران میں کمی متوقع ہے۔ چین نے ان پلانٹس کی ری پروفائلنگ اور پانڈا بانڈز کے معاملے پر بھی پاکستان کو مکمل حمایت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔