news
تحریک انصاف کا 5 اگست کو ملک گیر احتجاج کا اعلان: حکومت ہوش کے ناخن لے
تحریک انصاف نے 5 اگست کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے حکومت کو ہوش کے ناخن لینے کی تاکید کی۔ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شریف خاندان تحریک انصاف اور فوج کو مدمقابل کھڑا کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے ایم این ایز کے خلاف کارروائیوں پر ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی۔ احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور مہنگائی کے خلاف مظاہرے شامل ہوں گے۔