news
ٹیکس ہدف پورا کرنے کے لیے اقدامات میں سختی کا فیصلہ
فیڈرل بورڈ اف ریونیو کے حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ غلط اور نامکمل ریٹرن فائل کرنے والوں پر 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا فیصلہ کیا گیا ہےنیز ان کے بجلی اور گیس کے کنکشن بھی منقطع کر دیے جائیں گے
فیڈرل بورڈ اف ریونیو کا کہنا ہے کہ نامکمل اور غلط ریٹرن فائل کرنے والے افراد کے بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے کے ساتھ ان کی جائیداد اور گاڑیوں کی خرید و فروخت پر بھی پابندی لگا دی جائے گی غلط اور نامکمل ریٹرن فائن کرنے والے افراد کی تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ کا بھی فیصلہ کیا گیاہے۔ارٹیفیشل انٹیلیجنس اور منی لانڈرنگ اقدامات کے ذریعے ان افراد کا اڈٹ بھی کیا جائے گا ہنگامی اقدامات کا اطلاق ٹیئرون ریٹیلرز اور مینوفیکچرر پر بھی ہوگا۔