news
سرکاری اداروں کی بندش یا انضمام اور پی ڈبلیو ڈی ملازمین کے لیے مالیاتی پیکج کی تجویز، اسلام آباد
رائٹ سائزنگ اور ری سٹرکچنگ کے نتیجے میں سرکاری اداروں کی بندش یا انضمام سے متاثر ہونے والے ملازمین کے لیے معاوضے کے چار مالی پیکج تیار کیے گئے ہیں
پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین کے لیے ایک الگ سے مالیاتی پیکج تجویز کیا گیا ہے جو کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نافذ العمل ہوگا۔
یکمشت پیکج کے مطابق 10 سال کی سروس والے ملازمین کو سروس کے تمام مکمل سالوں کے لیے ہر سال مجموعی تنخواہ دی جائے گی 10 سے 20 سال کی سروس والے ملازمین کو ہر مکمل سال کے لیے ڈیڑھ مجموعی تنخواہ ملے گی
20 سال سے زائد سروس والی ملازمین کو ہر مکمل سال کے لیے دو مجموعی تنخواہیں دی جائیں
دوسرا پیکج معاوضہ پینشن گریجویٹی ہے اس پیکج کے تحت پانچ سال سے کم سروس والے ملازمین کو کوئی فائدہ نہیں ملے گا پانچ سے دس سال کی سروس والے ملازمین کو ہر مکمل سال کے لیے بنیادی تنخواہ کی شرح پر گریجویٹی ملے گی 10 سال سے زائد سروس والے ملازمین کو پینشن ملے گی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے ایک اپشن تجویز کیا گیا ہے 10 سال کی سروس کے لیے یہ بقیہ سروس کی مجموعی تنخواہ کا0.25 فیصد یا 0.50 فیصد ماہانہ تجویز کرتا ہے
10 سے 20 سال کی سروس والے ملازمین کو بقیہ سروس کے لیے مجموعی ماہانہ تنخواہ کا 0.25 فیصد
یا 0.50فیصد ادا کیا جانا چاہیے۔
20 سال سے زیادہ کی سروس 60 سال کی عمر تک 100 سے 200 فیصد پینشن ادا کی جائے گی
ایک ہائبرڈ مالیاتی پیکج بھی تیار کیا گیا ہے جس کے مطابق 10 سال کی سروس کے لیے باقی سروس کے لیے ہر سال ڈیڑھ مجموعی تنخواہ یکمشت ادا کی جائے گی۔