news

پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے ملازمین کے خلاف متعدد الزامات پر اعلی سطحی تحقیقات کا حکم

Published

on

وزیراعظم پاکستان نے پی پی ار اے کے ملازمین کے خلاف متعدد الزامات کی اعلی سطح تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جس میں ورلڈ بینک کے فنڈ سے چلنے والے پروجیکٹ ای پیڈز، ایکویشن اور ڈسپوزل سسٹم سے اعزازیہ کی ادائیگی بھی شامل ہے
معاملے کی تحقیقات کے لیے قائم کی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے پی پی ار اے حکام کو اعزازیہ کے طور پر ادا کیے گئے لاکھوں روپے کی ریکوری بھی مانگ لی ہے
کابینہ ڈویژن نے پی پی ار اے حکام کو ڈبلیو بی کے قرض سے ادا کردہ اعزازیہ کا نوٹس بھی لیا
یہ بھی دعوی کیا گیا ہے کہ پروجیکٹ کے عملے کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے پی پی ار اے کے ملازمین کو پروجیکٹ اسائنمنٹس پر تعینات کیا گیا تھا مزید یہ کہ منظور شدہ 24 ملازمین میں سے 7 پروجیکٹ ملازمین کام کر رہے ہیں وزیراعظم آفس کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ منصوبے کی کل لاگت 12.5 ارب روپے ہے اگست کے وسط تک اخراجات 450 ملین روپے واجب الادا ادائگیاں 550 ملین روپے کل متوقع لاگت ایک ارب روپے اور متوقع بجٹ 11.5بلین روپے تھی
فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے اعزازیہ کی ادائیگی کے حوالے سے پی پی ار اے کے نقطہ نظر سے اتفاق نہیں کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version