news

لاہور میں متروکہ وقف املاک بورڈ پاکستان میں اندھیر نگری چوپٹ راج

Published

on

اعلی عہدوں پر اعلی افسران کے لاڈلے جونئیر افسران ان پے سکیلوں پرتعینات ۔ 16 ویں سکیل کے اسسٹنٹ سیکورٹی آفیسر ان پے پر19 ویں سکیل کے ایڈمنسٹریٹر تعینات ۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی ان پے سکیل تعینات ڈی اے ون کراچی ، ڈی اے 11 کراچی ، ڈی اے حیدرآباد ،ڈی اے سکھر ، ڈی اے پشاور، ڈی اے لیہ ، ڈی اےلاہور ،ڈی اے قصور ،ڈی ایس جنرل ،ڈی ایس شرین جونیئر افسران ان ہے سکیل پر تعینات ہیں جبکہ سینئر افسران کھڈے لائن ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈ پاکستان میں کرپشن کا بازار گرم ہے اربوں روپے کی وقف پراپرٹی پر قبضے ہوچکے ہیں جس میں متعلقہ انتظامیہ ملوث دیکھائی دیتی ہے جسکی بڑی وجہ اعلی عہدوں پر جونیئر افسران ان پے سکیل پر تعینات ہیں ۔

زرائع کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ پاکستان کے اعلی افسران جن میں چیرمین بورڈ، سیکرٹری شامل ہیں نے اقربا پروری دیہاڑی لگانے کی انتہا کردی ہے 26 سے زائد اعلی عہدوں پر جونیئر افسران کو ان پے سکیل پر ترقی دے کر تعینات کردیا ہے زرائع کے مطابق اعلی افسران ان جونیئر افسران سے ناجائز کام کرواتے ہیں اور جونیئر افسران اپنے اعلی عہدے بچانے کےلیے ناجائز کام دھڑلے سے کرتے ہیں زرائع کا یہ بھی کہنا ہے اعلی افسران لاکھوں روپے لے کر اعلی عہدے ان پے سکیل پر دیتے ہیں پچھلے دنوں چیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ پاکستان نے 32 وقف پراپرٹی کی رپورٹ مانگی جس کو ان ان پے سکیل جونئیر افسران نے نان ٹرسٹ ڈکلیئر کرکے کروڑوں روپے کما چکے ہیں ۔ زرائع کے سینیئر افسران کو کھڈے لائن لگایا ہوا جو اپنی تعیناتی کے منتظر ہیں لیکن ان کو نہیں لگایا جارہا اس حوالے سے سیکورٹی انچارج ملک امجد نے چیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کو درخواست دی ہے کہ مجھے بھی ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کیا جائے جبکہ اپ افسران نے جونئیر اسسٹنٹ سیکورٹی افسران کو ان پے سکیل پر تعینات کیا ہوا ہے مجھے بھی تعینات کیا جائے

لاہور( خبرنگار) ان پے سکیل کے حوالے سے ہائی کورٹ کے احکامات بھی اچکے ہیں جس کے مطابق پنجاب پھر میں تعینات ان پے سکیل افسران کو فوری طور پر واپس بھیجا جائے ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں واضع لکھا ہے کہ ان پے سکیل کا مقصد اقربا پروری ، اپنے مقاصد حاصل کرنا ہیں لیکن اعلی انتظامیہ نے ایسے فیصلوں کو نظر انداز کررکھا ہے۔

لاہور( خبر نگار) ڈپٹی سیکرٹری پراپرٹی پر تحصیلدار کو ان پے سکیل پر تعینات کیا ہوا جبکہ حقدار جو میرٹ پر بھی پورا اترتے ہیں انکو رپورٹ ٹو ڈائریکٹر ایڈمن کردیا جاتا ہے

لاہور( خبرنگار) شیخوپور سیکورٹی گارڈ کو ان پے سکیل پر کئیر ٹیکر لگادیا گیا ہے لیہ میں تحصیلدار کو ڈی اے ان پے سکیل پر تعینات کیا گیا ہے گوردوارہ ایمن آباد سیکورٹی گارڈ کو کئیر ٹیکر ان پے سکیل پر لگادیا ہے

لاہور( خبر نگار) متروکہ وقف املاک بورڈ پاکستان پورا ادارہ ان پے سکیل پر چل رہا ہے اعلی افسران نے ان پے سکیل کی منڈی لگا دی ہے ہر سیٹ کی بولی لگتی ہے زرائع کے بڑی پوسٹ بڑی بولی لگتئ ہے

لاہور( خبرنگار) متروکہ وقف املاک بورڈ پاکستان کا چیرمین بھی ڈے ٹو ڈے پر تعینات ہے وہ صرف دفتری امور نمٹا سکتا باقی کوئئ اختیار نہیں جبکہ ڈے ٹو ڈے چیرمین نے ٹرانسفر پوسٹنگ کا ریکارڈ بنایا ہے زرائع کے مطابق کروڑوں کے بجٹ بھی دستخط کئیے ہیں جوکہ اس کے اختیارات میں نہیں اتے

لاہور( خبرنگار) وفاقی حکومت تاحال مستقل چیرمین تعینات کرنے میں ناکام ہے زرائع کے مطابق چیرمین شپ کےلیے پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں ڈیڈ لاک برقرار ہے پیپلز پارٹی اپنا چیرمین چاہتی جبکہ ن لیگ خاموش ہے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کرسکی

لاہور( خبر نگار) اس خبر کے حوالے سے ترجمان متروکہ وقف املاک بورڈ پاکستان سے موقف لیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس بارے مجھے علم نہیں متعلقہ لیگل افیسر سے معلوم کرکے بتاونگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version