news
صار فین کو ساڑھے آٹھ ارب کا چونا، تقسیم کار کمپنیاں
لائن لاسز چھپانے کے لیے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے منفرد انداز سے بجلی صارفین کو نقصان پہنچایا گرڈ سے فیڈر کو موصول ہونے والے یونٹس کم ہونے کے باوجود صارفین کو کمپنیوں کی طرف سے اوور بلنگ کی گئی
اوور بلنگ کے حوالے سے سامنے انے والی ایک رپورٹ کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے اپنا لائن لاسز چھپانے کے لیے اس کا سارا ذمہ قانونی طریقے سے بجلی استعمال کرنے والے صار فین پر ڈال دیا ان سے اٹھ ارب 44 کروڑ روپے سے زائد کی اوور بلنگ کی گئی
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ اوور بلنگ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی پیسکو کی جانب سے کی گئی جس کی مالیت دو ارب 39 کروڑ سے زائد بنتی ہے
لاہور اور اسلام آباد کی الیکٹرک کمپنیوں لیسکو اور ائسکو نے اپنے صارفین سے اوور بلنگ کی مد میں تین ارب روپے سے زائد وصول کیے حیدراباد الیکٹرک سپلائی کمپنی حیسکو نے اپنے صارفین سے ایک ارب 73 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد رقم اضافی وصول کی جبکہ فیسکو گیپکو میپکو اور گیسکو نے بھی اوور بلنگ کی بجلی کمپنیوں کی انتظامیہ نے لائن لاسز کے اعداد و شمار کو غیر شفاف ظاہر کرنے کے لیے صارفین پر اوور بلنگ کے ذریعے اربوں روپے کا بوجھ ڈالا