سیاست

مہنگائی شرح میں بتدریج کمی آ رہی :عطا تارڑطلب کے مطابق نوجوانوں کو فنی تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہء تارڑ نے کہاہے کہ مہنگائی کی شرح میں بتدریج کمی آ رہی ہے،دنیا کی طلب کے مطابق نوجوانوں کو فنی تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا۔

Published

on

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہء تارڑ نے کہاہے کہ مہنگائی کی شرح میں بتدریج کمی آ رہی ہے،دنیا کی طلب کے مطابق نوجوانوں کو فنی تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہاکہ آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عالمی معیشت میں ہمارے نوجوانوں نے بڑاحصہ ڈالا ہے،ہنر مند افراد کی دنیا بھر میں مانگ ہے۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ موجودہ حکومت میں معاشی اشاریے مثبت سمت میں چل رہے ہیں،مہنگائی کی شرح میں بتدریج کمی آ رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ تعلیم معاشرے اور معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،دنیا کی طلب کے مطابق نوجوانوں کو فنی تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہماری توجہ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے پر مرکوز ہے،نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر عالمی معیشت میں فعال کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی توجہ ہمیشہ جدید تعلیم کے فروغ پر مرکو ز رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version