کاروبار
بجلی کا شارٹ فال 5ہزار میگا واٹ سے متجاوز، گھنٹوں لوڈشیڈنگ
لاہور (نمائندہ خصوصی ) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5ہزار 902 میگاواٹ تک پہنچ گیا جس کے باعث مختلف علاقوں میں کئی گھنٹے کی بدترین لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے
ملک میں بجلی کی طلب 26ہزار میگا واٹ ،پیداوار 20ہزار 98میگا واٹ ہے
لاہور (نمائندہ خصوصی ) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5ہزار 902 میگاواٹ تک پہنچ گیا جس کے باعث مختلف علاقوں میں کئی گھنٹے کی بدترین لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 26ہزار میگا واٹ جبکہ پیداوار 20ہزار 98میگا واٹ ہے، پن بجلی ذرائع سے 6ہزار 888میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔اسی طرح سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 790میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7ہزار 980میگاواٹ ہے جبکہ ونڈ پاور پلانٹس سے 877 میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ذرائع کے مطابق سولر پاور پلانٹس سے 198، بگاس سے 143اورنیوکلیئر پاور پلانٹس سے 3ہزار 222میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملک بھر میں 8گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ لائن لاسز والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ12سے 14گھنٹے ہے۔