فیشن
اپنے سنگل اسٹیٹس پر بہت خوش ہوں: اداکارہ میرا
اگر آپ ای میلز کے لیے گوگل کی سروس جی میل استعمال کرتے ہیں تو اس میں نیا اضافہ ضرور پسند آئے گا۔گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ فونز کے لیے جی میل ایپ میں ہیلپ می رائٹ نامی فیچر کو زیادہ بہتر بنایا جا رہا ہے
اپنے بیانات سے خبروں میں رہنے والی پاکستان کی سینئر اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے اب تک سنگل نہیں ہیں۔سینئر اداکارہ صاحبہ کو دیے گئے ڈیجیٹل انٹرویو کے دوران میرا نے کہا کہ سنگل میں اپنی مرضی سے نہیں ہوں، اگر میں آج تک سنگل ہوں تو یہ بھی میری ایک کامیابی ہے اور اپنے سنگل اسٹیٹس پر بہت خوش ہوں۔اب تک شادی کیوں نہ کرنے کے سوال پر میرا نے بتایا کہ ایسا نہیں مجھے اب تک کوئی ایماندار یا سچا شخص اپنے لیے نہیں ملا بلکہ مجھ سے متعلق ایسی کئی باتیں ہیں جو لوگ نہیں جانتے، لوگ میری حقیقی شخصیت سے متعلق نہیں جانتے اور میں خود بھی اس حوالے سے کوئی بات نہیں کرناچاہتی ۔میرا کا کہنا تھا کہ میں مداحوں کے سامنے جیسی ہوں وہ میری شخصیت کا ایک اینگل ہے، لوگوں کی جانب سے میرے لیے کیے جانے والے بر ے تبصرے، بری باتیں ان سب چیزوں سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کیوں کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم ساری زندگی سے یہ سب دیکھتے ہوئے آرہے ہیں۔خود پر کی جانے والی تنقید پر اداکارہ نے بتایا کہ نہ میں ٹی وی دیکھتی ہوں، نہ میرے گھر اخبار آتا ہے اور نہ ہی سوشل میڈیا استعمال کرتی ہوں، میں زیادہ تر پاکستان سے باہر دبئی یا امریکا میں رہتی ہوں، میرے سارے دوست بھی پاکستانی نہیں ہیں جس کی وجہ سے ہم ٹی وی ڈراموں کی باتیں ہی نہیں کرتے لیکن اگر کوئی جھوٹ بولے تو مجھے سخت چڑ ہونے لگتی ہے۔