سیاست
انتخابی نتائج کا اعلان 9 فروری کی شب ایک بجے ہوگا، EMS سسٹم کا تجربہ کیا جائیگا
اسلام آباد ( آن لائن ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے نتائج کااعلان 9 فروری کی رات 1 بجے کرنے کا اعلان کردیا
اسلام آباد ( آن لائن ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے نتائج کااعلان 9 فروری کی رات 1 بجے کرنے کا اعلان کردیا ،عام انتخابات میں ای ایم ایس سسٹم کاتجربہ کیا جائیگا جس کے تحت ملک بھر سے نتائج الیکشن کمیشن کو موصول ہوں گے ،ملک بھر سے رزلٹ بروقت الیکشن کمیشن بھیجنے کیلئے تمام ترانتظامات کرلیے گئے ہیں ،ذرائع کے مطابق تمام حلقوں کے ریٹڑننگ آفسران کو تین تین ڈیٹاانٹری آپریٹرزفراہم کیے جائیں گے ،الیکشن 2024 میں الیکشن مینجمنٹ سسٹم ( ای ایم ایس ) کا استعمال کیا جائے گا،آر ٹی ایس سسٹم بیٹھنے کی وجہ ایک وقت میں ایک ڈیٹا انٹری سسٹم تھا اورنتائج موصول میں ہونے میں زیادہ وقت لگا،الیکشن 2024 صاف ،شفاف اورغیرجانبدارانہ کرانے کیلئے ٹیکنالوجی کا بھرپوراستعمال کیاجائے گا،آراوز کوفائبرآپٹکس کی سہولت میسرہوگی اورمتبادل کے طورپروائی فائی ڈیوائس بھی دینگے ،الیکشن کمیشن چاروں صوبوں میں الیکشن مینجمنٹ سسٹم ( ای ایم ایس ) کا کامیاب تجربہ کر چکاہے،الیکشن کمیشن مختلف اضلاع میں ریجنل الیکشن کمشنرز، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کے دفاتر سے ای ایم ایس کا تجربہ کرچکا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ای ایم ایس سسٹم جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے،ای ایم ایس کے ذریعے نتائج انٹرنیٹ اور بغیر انٹرنیٹ کے بھی بھیجا جاسکیں گے،