تجارت

مالی سال 25۔2024 کیلئے وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائیگا

اسلام آباد، لاہور(سٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت آئندہ مالی سال 25۔2024کیلئے وفاقی بجٹ آج پارلیمنٹ ہائوس میں پیش کریگی۔

Published

on

مقامی سطح پر سولر پینلز کی اسمبلنگ کیلئے بجٹ میں مراعات متوقع

پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ13جون کو اسمبلی میں پیش کیا جائیگا اسلام آباد، لاہور(سٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت آئندہ مالی سال 25۔2024کیلئے وفاقی بجٹ آج پارلیمنٹ ہائوس میں پیش کریگی۔ اس ضمن میں قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام سہ پہر چار بجے پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا جس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق کرینگے ۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب خان بجٹ پیش کرینگے ۔ بعد ازاں بجٹ دستاویزات سینٹ میں بھی پیش کی جائیں گی ۔بجٹ پیش کر نے سے قبل وفاقی کابینہ کااجلاس بھی ہوگا جس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اور نگزیب کابینہ اراکین کو بجٹ پر بریفنگ دینگے جس کے بعد کابینہ کی جانب سے بجٹ دستاویزات کی منظوری دی جائیگی۔ مقامی سطح پر سولر پینلز کی اسمبلنگ کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے حکومت بجٹ 25-2024 میں کچھ مراعات فراہم کرسکتی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وفد میں شامل چین کا دورہ کرنے والے پاکستان سولر ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر محمد ذاکر علی نے بتایا کہ مجھے نہیں لگتا کہ حکومت سولر پینلز پر کوئی نیا ٹیکس یا ڈیوٹی لگائے گی جس پر جنرل سیلز ٹیکس عائد نہیں ہے۔ صرف انورٹرز پر 18 فیصد جی ایس ٹی ہوگا۔ دریں اثناء  پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ13جون کو پیش کیا جائیگا، پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں وزیرخزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان آئندہ مالی سال کا بجٹ ایوان میں پیش کرینگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version