تجارت
سٹاک مارکیٹ‘ نئے ہفتے کا آغاز مثبت رہا‘ انڈیکس میں657پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز مثبت زون میں رہا
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز مثبت زون میں رہا، ایک موقع پر مارکیٹ میں143پوائنتس کی مندی ہوئی‘بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کے سبب تیزی آگئی اور اختتام تک کاروبارمثبت زون میں ہی رہا۔گزشتہ روز مارکیٹ سرمائے میں96ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا، مجموعی سرمایہ ایک بار پھر93کھرب کی سطح عبور کرگیا۔ کے ایس ای100 انڈیکس 657.19پوائنٹس اضافے سے 63939.41پوائنٹس ہو گیا ۔326پوائنٹس اضافے سیکے ایس ای30انڈیکس 21601 پوائنٹس پر آگیا،کے ایس سی آل شیئرز انڈیکس 358.48 پوائنٹس بڑھ کر 43217.90 پوائنٹس اور کے ایم آئی30انڈیکس 1783.54 پوائنٹس کی تیزی سے108352.99پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ روز12ارب روپے مالیت کے29کروڑ 86 لاکھ99ہزار 61 حصص کے سودے ہوئے ۔ مجموعی طور پر335کمپنیوں کا کاروبار ہوا‘140 کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،171میں کمی اور24 کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔