انٹرٹینمنٹ

دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں کسٹمر نے 67 لاکھ روپے سے زائد ٹپ دے دی

ریسٹورنٹ میں کھانے کے بعد ویٹرز کو ٹپ دینا فراخ دلی کی علامت ہے، لیکن دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں کھانے کےلیے آنے والوں نے ایک ویٹر کو اتنی ٹپ دی جسے جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ 

Published

on

24 جنوری ، 2024

ریسٹورنٹ میں کھانے کے بعد ویٹرز کو ٹپ دینا فراخ دلی کی علامت ہے، لیکن دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں کھانے کےلیے آنے والوں نے ایک ویٹر کو اتنی ٹپ دی جسے جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ 

دبئی کے سالٹ بائیز نامی ریسٹورنٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں انہوں نے اپنے کھانے کے مرکز میں آنے والوں کا بل شیئر کیا۔ 

بل میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صارف نے ویٹر کو 90 ہزار درہم (تقریباً 67 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) کی ٹپ دی۔ 

یہی نہیں بلکہ صارف کا یہ بل مجموعی طور پر 3 لاکھ 98 ہزار 630 درہم کا ہے جو تقریباً 3 کروڑ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version