news
یکم جولائی کو بینک ہالیڈے، تمام بینک اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے
کراچی سے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اطلاع دی ہے کہ یکم جولائی کو بینک ہالیڈے ہوگا جس کے باعث تمام بینک، ترقیاتی مالیاتی ادارے اور مائیکروفنانس بینک عوام کے لیے لین دین بند رکھیں گے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ تعطیل سالانہ بینک کلوزنگ کے سلسلے میں دی جا رہی ہے تاکہ ادارے اپنی سالانہ مالیاتی حساب کتاب مکمل کر سکیں۔یکم جولائی کو بینک ہالیڈے ،اگرچہ عوامی لین دین بند ہوگا، لیکن بینکوں اور مالیاتی اداروں کا عملہ حسبِ معمول دفاتر میں موجود رہے گا تاکہ انتظامی و داخلی امور انجام دیے جا سکیں۔ عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے مالی معاملات یکم جولائی سے قبل مکمل کر لیں۔
news
وادی الحتان (وہیل ویلی): مصر کا صحرا جہاں زمین پر وہیلوں کی کہانی دفن ہے
مصر کے صحرا میں واقع ایک حیران کن مقام “وادی الحتان” یا “وہیل ویلی” وہ جگہ ہے جہاں وہیل کے 400 سے زائد قدیم ڈھانچے دریافت ہو چکے ہیں۔ یہ تاریخی مقام نہ صرف قدرتی عجوبہ ہے بلکہ حیاتیاتی ارتقا کی شاندار گواہی بھی فراہم کرتا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسکو کے مطابق، یہ علاقہ تقریباً 33.9 سے 55.8 ملین سال قبل “ٹیتھیس” نامی قدیم سمندر کے نیچے ڈوبا ہوا تھا۔ یہاں سے ملنے والے فوسلز اس نظریے کی بھرپور تائید کرتے ہیں کہ وہیل، جو آج پانی میں پائی جاتی ہے، دراصل ایک وقت میں خشکی پر رہنے والا ممالیہ جانور تھی۔
وادی الحتان، وہیل ویلی میں پہلی بڑی دریافت 1902 میں ہوئی جب ماہرینِ حیاتیات نے ایک ایسی قدیم وہیل کی باقیات دریافت کیں جو پہلے سائنس کے لیے نامعلوم تھیں۔ بعد ازاں 2019 میں کی گئی تحقیق میں انکشاف ہوا کہ یہ وہیل تقریباً 60 فٹ لمبی تھی اور یہ اپنے شکار، خاص طور پر چھوٹی وہیلوں، کو پہلے ان کی کھوپڑی کچل کر پورا نگل جاتی تھی۔ تحقیق کی مرکزی مصنفہ اور برلن کے میوزیم آف نیچرل ہسٹری سے تعلق رکھنے والی سمندری ممالیہ ماہر مانجا ووس کے مطابق، اس قدیم وہیل کی تھوتھنی لمبی تھی اور اس کے گالوں کے اندر تیز نوکدار دانت موجود تھے، جو اسے شکار کے لیے خطرناک ترین شکاری بناتے تھے۔
یہ علاقہ اب ارتقائی حیاتیات، جیولوجی اور سیاحت کے لحاظ سے عالمی اہمیت حاصل کر چکا ہے، اور اسے یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا ہے۔
news
ایس آئی ایف سی کی دوسالہ کارکردگی: ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) نے اپنے دوسالہ دور میں پاکستانی معیشت کو استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی جانب سے متعارف کردہ پالیسیوں اور اقدامات کی بدولت نہ صرف ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا بلکہ عالمی مالیاتی اداروں اور ریٹنگ ایجنسیوں نے بھی پاکستان کی معاشی سمت کو درست قرار دیا۔ رواں مالی سال کے ابتدائی 11 مہینوں میں ترسیلات زر میں 28.79 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو 34.89 ارب ڈالر تک جا پہنچی ہیں، اور سال کے اختتام تک اس میں 38 ارب ڈالر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ان ترسیلات کا بڑا حصہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ سے حاصل ہوا ہے۔
اسی دوران یورپی منڈیوں میں پاکستانی برآمدات میں 8.62 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو 10 ماہ کے دوران 7.55 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، خاص طور پر ٹیکسٹائل اور ملبوسات کے شعبے میں عالمی طلب میں اضافہ دیکھا گیا۔ سرمایہ کاری کے شعبے میں بھی مثبت رجحانات دیکھنے کو ملے، ربڑ کی مصنوعات میں 163 فیصد اور سماجی خدمات میں 416 فیصد تک اضافہ ہوا، جب کہ تعمیرات، سیمنٹ اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں بھی بہتری آئی۔
ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا تشخص بہتر ہوا ہے، موڈیز نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک مثبت قرار دیا ہے جبکہ فچ ریٹنگز نے کریڈٹ ریٹنگ ‘+CCC’ سے ‘+B’ کر دی ہے۔ اس کے علاوہ، پاکستان نے چین میں اپنا پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے، جس سے حاصل شدہ رقم جدید زراعت، فارمنگ اور مصنوعی ذہانت پر مبنی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔ پاکستان نے ماحول دوست منصوبوں کے فروغ کیلئے 30 ارب روپے مالیت کے پہلے ’’گرین سکوک‘‘ کا اجرا بھی کیا ہے، جس کا مقصد توانائی اور پانی کے منصوبوں کو فروغ دینا ہے۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کو 1.4 ارب ڈالر کے پائیدار ترقیاتی فنڈ کی منظوری دی ہے جسے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، صاف توانائی کے فروغ اور معاشی استحکام کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایس آئی ایف سی کی کارکردگی کو قومی یکجہتی، مربوط حکمت عملی اور دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
- news3 months ago
رانا ثناءاللہ کا بلاول کے بیان پر ردعمل: سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے
- news3 months ago
وزیر دفاع خواجہ آصف: پاکستان کے وجود کو خطرہ ہوا تو ایٹمی ہتھیار استعمال کریں گے
- news2 months ago
فرحان سعید کا بھارتی پابندی پر دلچسپ ردعمل: فن سرحدوں کا محتاج نہیں
- news3 months ago
14 سالہ سدھارتھ ننڈیالا کی حیران کن کامیابی: دل کی بیماری کا پتہ چلانے والی AI ایپ تیار