Connect with us

سیاست

اب بھی وقت ہے تباہ کن ضد اور نفرت چھوڑیں، عارف علوی

Published

on

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور سابق صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ اب بھی وقت ہے تباہ کن ضد اور نفرت چھوڑیں، امن اور انصاف کی طرف قدم بڑھائیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شیریں مزاری جھوٹ نہیں بولتی ہیں، مجھے یقین ہے کہ یہ حقیقت ہے اور میں خود ان سے یہ روداد سن چکا ہوں، بڑے اقسوس اور بڑی شرم کی بات ہے جنہوں نے یہ کیا وہ کون ہیں؟ کیا وہ ہیں جو دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہیں؟ یا وہ ہیں جو سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں؟ یا وہ ہیں جنہوں نے کہا کہ ہم آئین میں اپنا رول پہچانتے ہیں یا وہ ہیں جنہوں نے آئین پڑھا نہیں؟ یا وہ ہیں جنہوں نے جناح صاحب کی کوئٹہ گیریسن کی تقریر نہیں سنی؟۔

ڈاکٹر عارف علوی خبردار کرچکے ہیں کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ مینڈیٹ کی چوری، بربریت، گرفتاریوں اور قتل کے ذریعے پاکستانیوں پر سوار ہو سکتے ہیں تو بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ وہ ایک مہلک غلط فہمی کا شکار ہیں، ان کی یہ سواری جلد ہی ختم ہو جائے گی، یا تو عوام کے ہاتھوں کچل دیے جائیں گے، یا پھر یہ جان بچا کر اُس سرزمین کی طرف بھاگ جائیں گے جہاں ان کی چوری شدہ دولت موجود ہے۔

سابق صدر پاکستان کا کہنا ہے کہ میں کس کی مذمت کروں؟ ادارہ تو میرا اپنا ہے اور میرے وطن کا محافظ ہے مگر قیادت گمراہی کی طرف گامزن ہے، گمراہی تین اقسام کی ہوتی ہے، پہلی راستہ جان بوجھ کے غلط پکڑا، دوسری راستہ بھول گئے اور گم ہو گیا، تیسری اب پریشانی ہے لیکن انا بیچ میں ررکاوٹ ہے کہ واپس کیسے جائیں، لیکن اب بھی وقت ہے کہ تباہ کن ضد اور نفرت چھوڑیں، امن اور انصاف کی طرف قدم بڑھائیں میں قیدی نمبر 804 کی طرف سے وعدہ کرتا ہوں وہ بدلہ نہیں لے گا بلکہ درگزر کرے گا اور حل نکل آئے گا۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

محمود خان اچکزئی کی پی ٹی آئی سے سول نافرمانی مؤخر کرنے کی اپیل

Published

on

محمود خان اچکزئی


اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے اپیل کی ہے کہ وہ سول نافرمانی کی تحریک کو مؤخر کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی بحران کو حل کرنے کے لیے مذاکرات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

اپنے بیان میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکالنا سب سے بہتر راستہ ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ مذاکرات میں یہ طے ہونا چاہیے کہ حکومت کب اور کس طریقے سے رخصت ہوگی۔ ان کے مطابق، اگر مسائل کو بات چیت سے حل کیا جا سکتا ہے تو یہ سب کے لیے بہتر ہوگا، لیکن اگر مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو تحریک چلانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں تو میں 4 ماہ کے اندر نئے انتخابات کا مطالبہ کرتا ہوں تاکہ عوامی مینڈیٹ کے ذریعے سیاسی استحکام لایا جا سکے۔

اپوزیشن اتحاد کے سربراہ نے اعلان کیا کہ وہ کل پی ٹی آئی کی دعوت پر کُرم جائیں گے اور وہاں تحریکِ انصاف کے شہداء کے لیے دعا میں شریک ہوں گے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق محمود خان اچکزئی کا یہ بیان ایک اہم پیش رفت ہے، جو حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا امکان پیدا کر سکتا ہے۔ ان کے اس موقف کو ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کم کرنے کی کوشش سمجھا جا رہا ہے

جاری رکھیں

news

انسدادِ دہشت گردی عدالت: 9 مئی کیس میں پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار

Published

on

ے پی ٹی آئی کے 8 رہنماؤں


لاہور: انسدادِ دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کو کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے 8 رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے ملزمان اسلم اقبال، حماد اظہر، مراد سعید، زبیر نیازی، حامد رضا گیلانی، محمد جاوید، عبد الصمد اور واثق قیوم کو اشتہاری قرار دیا۔ عدالت نے ملزمان کی مسلسل غیر حاضری کے باعث یہ فیصلہ سنایا۔

دوسری جانب اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران توڑ پھوڑ کے مقدمے میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اور زرتاج گل کی عبوری ضمانتوں میں 8 جنوری تک توسیع کر دی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کے دوران ملزمان کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی آئندہ سماعت تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ 9 مئی کو تحریکِ انصاف کے کارکنوں نے کلمہ چوک پر احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور کنٹینر کو نذرِ آتش کیا تھا۔ اس واقعے پر پولیس نے مختلف مقدمات درج کیے تھے جن میں پارٹی رہنماؤں کو نامزد کیا گیا تھا۔

تحریکِ انصاف کے رہنما قانونی کارروائی کا سامنا کر رہے ہیں اور ان مقدمات کی سماعتیں انسدادِ دہشت گردی عدالتوں میں جاری ہیں۔ ان کیسز میں مزید پیش رفت آئندہ سماعتوں میں متوقع ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~