سام سنگ نے ایک جدید اسمارٹ فریج متعارف کرایا ہے جو آپ کے فریج میں موجود اشیائے خوردونوش کی کمی کا پتہ لگا کر انہیں خودبخود آپ کے Instacart ایپ میں شامل کر دے گا۔
سام سنگ نے حال ہی میں ایک نئی ٹیکنالوجی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت یہ اے آئی فریج ضروری اشیا کی فہرست انسٹا کارٹ پر بھیجے گا، تاکہ آپ آن لائن گروسری کی ڈیلیوری سروس سے آرڈر دے سکیں۔
یہ اقدام سام سنگ کی انسٹا کارٹ کے ساتھ شراکت داری کے نتیجے میں سامنے آیا ہے، جس میں متعارف کردہ Samsung Bespoke فریج پر نصب اسکرین کے ذریعے گروسری خریدی جا سکے گی۔
32 انچ کا سام سنگ بیسپوک فریج اس ماہ کنزیومر الیکٹرانکس شو (سی ای ایس) میں پیش کیا جائے گا۔
پریس ریلیز کے مطابق، یہ ٹیکنالوجی Samsung Vision AI فوڈ ریکگنیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرتی ہے، جو صارف کے فریج میں موجود اشیاء کی شناخت کرتی ہے اور یہ جانچتی ہے کہ کون سی چیز کم ہو گئی ہے اور اسے منگوانے کی ضرورت ہے۔
اس کے بعد، یہ فریج انسٹا کارٹ کے پروڈکٹ میچنگ API کا استعمال کرتے ہوئے، آن لائن ڈیلیوری سروس سے آپ کی ضرورت کی اشیاء تجویز کرتا ہے اور آپ کو براہ راست فریج کی اسکرین سے آرڈر کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔