Tag: ڈیپ سیک

  • امریکی قانون ساز کا چینی اے آئی ایپ کے خلاف سخت قانون تجویز

    امریکی قانون ساز کا چینی اے آئی ایپ کے خلاف سخت قانون تجویز

    امریکی قانون ساز نے ایک نیا قانون تجویز کیا ہے جس کے تحت چینی اے آئی ایپ ڈیپ سیک کے استعمال پر بھاری جرمانے عائد کیے جا سکتے ہیں۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق، یہ بل ریپبلیکن سینیٹر جوش ہاؤلے کی جانب سے پیش کیا گیا ہے، جس کا مقصد امریکی شہریوں کو چینی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال سے روکنا ہے۔

    اگر یہ قانون منظور ہو جاتا ہے تو چین میں تیار کردہ ٹیکنالوجی کی درآمدگی کو روکا جا سکے گا، اور خلاف ورزی کرنے والوں کو 20 سال تک کی قید اور 10 لاکھ ڈالر جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اگر یہ خلاف ورزی کسی کاروبار کی جانب سے کی گئی تو جرمانہ بڑھ کر 10 کروڑ ڈالر تک جا سکتا ہے۔

    اگرچہ اس قانون میں ڈیپ سیک کا نام نہیں لیا گیا، لیکن یہ بل چینی چیٹ بوٹ کے متعارف ہونے کے صرف ایک ہفتے بعد پیش کیا گیا ہے، جو اس وقت امریکا میں سب سے مقبول اے آئی ایپ بن چکی ہے اور امریکی ٹیک اسٹاک کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

    یہ بھی یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چینی ایپ کو امریکی ٹیک انڈسٹری کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار دے چکے ہیں۔

  • چینی اے آئی ایپ ‘ڈیپ سیک’ کا دھماکا، میٹا اور چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑ دیا

    چینی اے آئی ایپ ‘ڈیپ سیک’ کا دھماکا، میٹا اور چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑ دیا

    بیجنگ: چین کی اے آئی ایپلی کیشن ڈیپ سیک نے اپنے آغاز کے ساتھ ہی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنا لی ہے، اور اس کا دعویٰ ہے کہ یہ میٹا اور چیٹ جی پی ٹی جیسے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑ چکی ہے۔

    ایپلی کیشن ‘ڈیپ سیک’ کا تعارف
    نئے چینی اسٹارٹ اپ ‘ڈیپ سیک’ نے اپنے نئے اے آئی ماڈلز کی لانچنگ کے بارے میں کہا ہے کہ یہ امریکی کمپنیوں میٹا اور چیٹ جی پی ٹی کے برابر یا ان سے بہتر ہے، اور اس کی قیمت بھی ان کے مقابلے میں بہت کم ہے۔

    ایک رپورٹ کے مطابق، اسٹارٹ اپ ‘ڈیپ سیک‘ کی بنیاد 2023 میں چین کے شہر ہانگزو میں رکھی گئی تھی، اور اسی سال کے آخر میں اس نے اپنا پہلا اے آئی لارج لینگویج ماڈل ریلیز کیا تھا۔

    آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ایپ کی کم لاگت نے اسے آرٹیفیشل انٹیلی جینس میں کام کرنے والی بڑی امریکی کمپنیوں کے مقابلے میں ایک مضبوط حریف بنا دیا ہے۔

    ‘ڈیپ سیک’ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) لیانگ وین فینگ نے اس سے قبل 2015 میں ‘ہائی فلائر’ کے نام سے ایک مشترکہ سرمایہ کاری فنڈ کی بنیاد رکھی تھی۔

    یہ کمپنی آرٹیفیشل انٹیلی جینس کا استعمال کرتے ہوئے اپنے کلائنٹس کو ٹریڈنگ سے متعلق مشورے فراہم کرتی ہے۔ ڈیپ سیک کے 39 سالہ بانی لیانگ نے جولائی 2024 میں چینی میڈیا آؤٹ لیٹ 36 کے آر کو بتایا کہ اوپن اے آئی کوئی ناقابل تسخیر چیز نہیں ہے اور وہ ہمیشہ سب سے آگے نہیں رہ سکتی۔

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~