music
چاہت فتح علی خان سے متعلق ‘سمپسنز’ کارٹون کی پیشگوئی؟
پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے مستقبل کے متعلق پیشگوئی کرنے والی کارٹون سیریز ’دی سمپسنز‘ میں بےسُرے گانوں کی وجہ سے شہرت پانے والے خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان کو دکھائے جانے کا انکشاف کیا ہے۔
مستقبل کی پیشگوئی سے مشہور ‘دی سمپسنز’ کارٹون سیریز کی نشریات کا آغاز سال 1989 میں ہوا تھا، اس کارٹون میں کئی ایسے واقعات دکھائے گئے ہیں جنہیں حقیقت میں بھی دیکھا جاچکا ہے۔
‘دی سمپسنز’ کارٹون میں دکھائے گئے متعدد واقعات کے سچ ہونے کے بعد اب پاکستانی اسٹار عمران عباس نے کارٹون میں ایک اور پیشگوئی کا انکشاف بھی کردیا ہے۔
عمران عباس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں ‘دی سمپسنز’ کارٹون کی ایک قسط کی تصویر شیئر کی جس میں نظر آنے والے شخص کا حُلیہ بالکل چاہت فتح علی خان جیسا ہے۔
film
کنگنا رناوت کی فلم ’ایمرجنسی‘ بنگلہ دیش میں پابندی کا شکار
معروف بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ’ایمرجنسی‘ کو بنگلہ دیش میں پابندی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، اس فلم پر پابندی کی وجہ دونوں ممالک کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی ہے، نہ کہ فلم کے مواد۔ کنگنا کی ہدایت کاری اور تحریر کردہ یہ فلم 17 جنوری کو بھارت میں ریلیز ہوگی۔
فلم کی کہانی 1975 کی سیاسی صورتحال اور اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کی جانب سے ملک میں لگائی گئی ایمرجنسی کے گرد گھومتی ہے۔ کنگنا نے اس فلم میں اندرا گاندھی کا کردار ادا کیا ہے۔
فلم میں بھارتی فوج، اندرا گاندھی اور بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کی مدد کو نمایاں کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، بنگلہ دیش میں اس سے قبل پشپا 2 اور بھول بھلیاں 3 پر بھی پابندی عائد کی جا چکی ہے، جس کے بعد کنگنا کی فلم بھی دونوں ممالک میں جاری اس کشیدگی کا شکار ہوگئی ہے۔
film
شردھا کپور کے موبائل وال پیپر نے ان کی نجی زندگی کا راز فاش کردیا
بالی ووڈ کی اداکارہ شردھا کپور کے موبائل وال پیپر کی ایک تصویر اس وقت بہت وائرل ہورہی ہے، جس نے اداکارہ کی زندگی کا ایک بڑا راز افشا کردیا ہے۔
بھارت کی مشہور اداکارہ شردھا کپور ان دنوں اپنی بلاک بسٹر فلم استری 2 کی شاندار کامیابیوں کے باعث خبروں میں ہیں، اور یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ جلد ہی مداحوں کو استری 3 بھی دیکھنے کو ملے گی۔
اداکارہ کی نجی زندگی کے بارے میں بھی مختلف خبریں سامنے آتی رہتی ہیں، اور مداح ان کی ڈیٹنگ لائف کے بارے میں مزید جاننے کے لیے بے چین ہیں۔
شردھا کپور اور اسکرپٹ رائٹر راہول مودی کے درمیان کچھ عرصے سے ڈیٹنگ کی افواہیں گردش کر رہی ہیں، لیکن دونوں میں سے کسی نے بھی اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔
اب شردھا کپور کے موبائل وال پیپر کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے، جس نے اداکارہ کے مبینہ بوائے فرینڈ کا نام سب کے سامنے لے آیا ہے۔
میڈیا کے سامنے آتے ہوئے شردھا کپور کی ایک اچانک لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں اداکارہ کے موبائل وال پیپر نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ شردھا کے موبائل وال پیپر پر ان کی ایک تصویر تھی جس میں ایک لڑکا انہیں گلے لگا رہا ہے۔ وائرل تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کسی نے پوچھا “وہ کون ہے”، جس پر ایک اور مداح نے جواب دیا “راہول مودی”۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں