Connect with us

کھیل

ورلڈکپ کی تیاری کر رہے ہیں، فوری کوئی رزلٹ نہیں ملتا، چیزیں برداشت کرنا پڑتی ہیں: شاہین آفریدی

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ فوری کوئی رزلٹ نہیں ملتا، چیزیں برداشت کرنا پڑتی ہیں

Published

on

Photo: Shutterstock

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ فوری کوئی رزلٹ نہیں ملتا، چیزیں برداشت کرنا پڑتی ہیں۔شاہین آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میں فتح کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پانچ میچز میں دیکھنا تھا کہ ورلڈ کپ کےلیے ٹیم کیسے بنائیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے بھی آسان نہیں ہوتا کہ ایسی کنڈیشنز میں مشکل بولرزکوکھیلیں، ہم ورلڈکپ کی تیاری میں تھے، حسیب اللہ کوبھی اس لیے موقع دیا کہ اس کو مستقبل کے لیے اعتماد ملے، ہم سب کچھ دیکھنا چاہتے ہیں کہ کون کس پوزیشن پر مستحکم ہے، عباس آفریدی اچھا ٹیلنٹ ہے، اس کے ہونے سے بولنگ میں اوراستحکام آیا، صائم ایوب سے سیریزمیں اچھا نہیں ہوسکا لیکن وہ بھی اچھا ٹیلنٹ ہے۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ سب سے انفرادی طورپربات کرکے پلیئنگ الیون کھلائی ہے، سارے فیصلےمشورے سے ہوئے، ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ ہمیشہ ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں۔کپتان قومی ٹیم کا کہنا تھا کہ جیت کی طرح ہار میں سپورٹ کرنے والا ہو تو آپ مضبوط بنتے ہیں، نوجوانوں کوکھلانے کا مقصد انہیں تجربہ دینا ہوتا ہے تاکہ وہ تیار ہو سکیں، بطوربولنگ یونٹ اچھی پرفارمنس نہیں دے سکے۔شاہین کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم ایک فیملی کی طرح ہے، سب کو ساتھ رکھتا ہوں۔واضح رہے کہ پاکستان کا دورہ نیوزی لینڈ اختتام پزیر ہو گیا، پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز نیوزی لینڈ نے چار ایک سے جیتی ہے۔

news

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ترانہ عاطف اسلم کی آواز میں

Published

on

عاطف اسلم

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں چیمپئنز ٹرافی کے آفیشل ترانے کا ٹیزر جاری کر دیا ہے۔

آئی سی سی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے اس ٹیزر میں کرکٹ کے شائقین کے چیمپئنز ٹرافی کے لیے جوش و خروش کو پیش کیا ہے۔

کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ اس مشہور ٹورنامنٹ کے آفیشل ترانے کے لیے عاطف اسلم جیسی معروف آواز کا انتخاب کیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ چیمپئنز ٹرافی کا یہ آفیشل ترانہ 7 فروری کو ریلیز کیا جائے گا۔

اس ٹیزر کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جا رہا ہے اور صارفین اس آفیشل ترانے کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ترانہ تاریخ کے بہترین ترانوں میں سے ایک بننے جا رہا ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی مقابلوں میں بھارت پاکستان سے پیچھے

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اس شاندار ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا، جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔

اس ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا، بنگلا دیش، افغانستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

جاری رکھیں

news

بابر اعظم فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کریں گے، چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی سیریز کے لیے پاکستان کا اسکواڈ

Published

on

چیمپئنز ٹرافی

چیمپئنز ٹرافی میں بابر اعظم یا سعود شکیل میں سے کوئی فخر زمان کا اوپننگ پارٹنر ہوگا۔ سلیکٹر اسد شفیق نے کہا کہ اوپننگ پیئر کا انتخاب کنڈیشنز، حریف ٹیم اور میچ کی حکمت عملی پر منحصر ہوگا۔ فخر کی واپسی ٹاپ آرڈر کے لیے حوصلہ افزا ہے، ان کا جارحانہ انداز اور میچ جیتنے کی صلاحیتیں ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ سعود شکیل کو بیٹنگ کو مزید مضبوط کرنے اور ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی عمدہ فارم سے فائدہ اٹھانے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ وہ ایک تجربہ کار، ذہین اور سمجھ بوجھ والے بیٹر ہیں۔چیمپئنز ٹرافی

صائم ایوب کو ٹخنے کی انجری کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا، اور ہم ان کی جلد صحتیابی کے لیے پر امید ہیں۔ وہ ٹیم کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہیں، صائم ایوب کو انجری کے باعث ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا اور ہمیں امید ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔ یہ ٹیم کے لیے ایک بہت بڑا اثاثہ ہے اور یہ ایک طویل مدتی ترجیح ہے، فوری فیصلہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز اب بھی تمام فارمیٹس کے لیے کرکٹ کے درست انتخاب کے عمل پر عمل پیرا ہیں۔ ایوارڈ کے لیے، ہم ان کھلاڑیوں کے انتخاب پر توجہ مرکوز کرتے ہیں جو مقامی مقابلوں میں اچھی کامیابی حاصل کر رہے ہوں۔

اسپنر ابرار احمد، تیز گیند بازوں کامران غلام اور طیب طاہر جیسے نئے کھلاڑیوں کے تعارف سے یہ اعتماد ملتا ہے کہ ہم ڈومیسٹک لیول سے لے کر انٹرنیشنل لیول تک کامیاب ہو سکتے ہیں۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~