خاص رپورٹ
سانگھڑ اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے کا کیس6 ملزمان کی ضمانت منظور
Sanghar Court Grants
سانگھڑ میں ایڈیشنل سیشن جج ون نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے دو، دولاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ ضمانت حاصل کرنے والے ملزمان میں دریا خان شر، جعفرجٹ، عابد شر، عبدالشکور شر، گل بیگ لاشاری اور رستم شر شامل ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سانگھڑ میں سنگ دل وڈیرے نے اپنے کھیت میں داخل ہونے پر اونٹنی کی ٹانگ کاٹ دی تھی۔ وڈیرے نے پہلے ملازمین کے ہمراہ اونٹ پر تشدد کیا پھر بھی غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو تیز دھار آلے سے اونٹنی کی ٹانگ کاٹ دی۔
news
باکو میں کوپ 29 کا آغاز : وزیراعظم پاکستان کی شرکت
وزیرِ اعظم شہباز شریف کوپ 29 کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لیے آذر بائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئے ہیں
واضح رہے کہ دارالحکومت باکو میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ہونے والی عالمی کانفرنس کوپ 29 جاری ہے
امریکی مندوب نے کہا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی واپسی کے باجود موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کام کو جاری رکھیں گے
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ فوسل فیول سے دیگر توانائی کے ذرائع پر منتقلی کے عمل کو آہستہ تو کر سکتے ہیں ختم نہیں کر سکتے۔
انڈونیشیا کے مندوب نےکہا ہےکہ انڈونیشیا آئندہ 15 سال کے دوران 75 گیگا واٹ قابلِ تجدید توانائی پیدا کرے گا۔
اقوامِ متحدہ کے کلائمیٹ چیف نے اپنے بیان میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کےموجودہ مسائل سے نمٹنےکے لیےفنڈنگ ایک عطیہ ہےاور موسمیاتی مالیاتی ہدف مکمل طور پر ہر قوم کے لیے بھلائی اور خیر کا ذریعہ ہے۔
news
شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کی دو کاروائیوں میں چار خارجی دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر
صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضم شدہ ضلع شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے کی جانے والی دو الگ الگ حالیہ کارروائیوں میں 4 خوارج دہشت گرد مارے گئےہیں مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے عمومی علاقے اسپن وام میں خفیہ معلومات کے ملنے پر کارروائی کی گئی اور دوران کاروائی خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر طریقے سے حملہ آور ہوئے جہاں پر شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا
آئی ایس پی آر کے مطا بق ایک اور واقعے میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارج کے ایک گروہ کے داخلے کو سیکیورٹی فورسز نے ضلع شمالی وزیرستان کے عمومی علاقے اسپن وم میں روک دیا، سکیورٹی فورسز نے خوارج کی دراندازی کی کوشش کو بڑے مؤثر انداز میں ناکام بنا دیا جس کے نتیجے میں 2 خوارج ہلاک جب کہ دو خوارج زخمی ہو گئے۔ ترجمان مسلح افواج کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی قسم کے دوسرے خارجی دہشت گردوں کے خاتمہ کے لئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکورٹی فورسز ہر حال میں اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں