سیاست
پنجاب حکومت کا 6 سے 11 محرم تک تمام سوشلمیڈیا ایپس بند کرنے کا فیصلہ
حکومت پنجاب نے مذہبی انتہا پسندی سے بچنے کے لیے 6 سے 11 محرم تک صوبے میں سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے موقع پر غیر مناسب مواد اور مذہبی انتہا پسندی سے بچنے کے لیے 5 روز کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت دخلہ کو خط لکھ دیا۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ پنجاب میں 6 سے 11 محرم تک سوشل میڈیا فورمز بند رکھے جائیں، فیس بک، انسٹا گرام، واٹس ایپ، یو ٹیوب، ایکس، ٹک ٹاک اور دیگر بند رکھے جائیں تاکہ مذہبی انتہا پسندی سے بچا جا سکے۔ خط میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز 5 روز کے لیے بند کیے جائیں، سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کرنے کی تجویز کیبنٹ کمیٹی نے پاس کی ہے، کابینہ کمیٹ لاء اینڈ آرڈر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند رکھنے منظوری دی، اس تجویز کا مقصد توہین آمیز، غیر مصدقہ اور فرقہ وارانہ مواد کو پھیلنے سے روکنا ہے۔
news
توشہ خانہ ٹو کیس میں بشرا بی بی کے وارنٹ گرفتار جاری
توشہ خانہ 2 کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے ہیں ،عدالت نے مسلسل غیر حاضری کے باعث بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں،عدالت نے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کردی تھی،راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ 2کیس کی سماعت ہوئی ، جس میں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں بشریٰ بی بی آج بھی پیش نہ ہوئیں،عدالت کی طرف سے بشریٰ بی بی کے ضامن کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا کہ آپ کے شورٹی بانڈز کیوں ضبط نہ کئے جائیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 190 ملین پاونڈ ریفرنس میں عدالت نے بشری بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ قائم رکھتے ہوئے ضمانتی کو دوبارہ سے نوٹس جاری کر دیئے گئے تھے جبکہ عدالت میں وکیل نے آئندہ ہونے والی پیشی پر بشریٰ بی بی کی حاضری کیلئے انڈرٹیکنگ بھی عدالت میں جمع کروائی گئی تھی ۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت بھی کی تھی۔
اس موقع پر عمران خان کو عدالت میں بھی پیش کیا گیا تھا تاہم بشریٰ بی بی عدالت میں پیش نہ ہوئیں تھیں۔دوران سماعت وکیل صفائی سلمان صفدر نے عدالت میں فیصلہ کن انڈر ٹیکنگ جمع کروانے کے ساتھ عدالت کو یقین دہانی کروائی تھی کہ بشریٰ بی بی آئندہ سماعت پر ہر صورت عدالت میں حاضر ہوں گی۔عدالت صرف 3 تاریخوں کا ہی موقع دے دے اور وہ3 تاریخوں میں ملزمان کے 342 کے بیان بھی جمع کروا دیں گے۔
نیب وکلا ء نے نہ تو یقین دہانی کی مخالفت کی اور نہ ہی نیب وکلاءنے انڈرٹیکنگ کی مخالفت کی تھی۔عدالت میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی دائر کی گئی تھی۔ جس پر نیب کے وکلا نے اعتراضات بھی اٹھائے تھے۔دوران سماعت وکیل سلمان صفدر کا بیان تھا کہ بشریٰ بی بی کے پلیڈر بھی جیل کے باہر ہی موجود ہیں جس پر پراسیکیوٹر جنرل نیب نے یہ کہا تھاکہ بشریٰ بی بی عدالت آکر ہی اپنا پلیڈر مقرر کر سکتی ہیں۔
پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی کا کہنا تھاکہ پراسیکیوشن بھی کوئی جلد بازی نہیں چاہتی البتہ عدالت کو اس بات کو بھی دیکھنا ہے کہ اس کیس کو ایک سال مکمل ہو چکا تھا۔ وکلا صفائی کو 342 کے بیان کیلئے 8 مواقع بھی مل چکے ہیں اور اس سے قبل کیس کے تفتیشی افسر پر جرح کیلئے وکلا صفائی کو 38 مواقع بھی فراہم کئے گئے تھے۔نیب نے بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کی رپوٹ بھی عدالت میں پیش کردی تھی۔
عدالت کو بتایا گیا کہ نیب نے بہت کوشش کی لیکن بشریٰ بی بی اپنے پتہ پر موجود نہیں تھیں۔بعدازاں عدالت نے بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے ان کے ضامن کو بھی شوکاز نوٹس جاری کردیا جبکہ کیس کی مزید سماعت 5 دسمبر تک کے لیے ملتوی کردی گئی تھی۔
news
ڈیپ فیک ویڈیوز کو خواتین کو بدنام کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، عظمی بخاری
عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈیپ فیک ویڈیوز سے متعلق آگاہی بہت کم ہے،ہر پیشی پر مجھے لوگوں کو یہ بتانا پڑتا ہے میری ویڈیو ڈیپ فیک ہے، ڈیپ فیک ویڈیوز کو خواتین کو بدنام کرنے کیلئے بطور ہتھیار استعمال کیا جاتا ہے، ڈیپ فیک ویڈیوز ایک تاریک پہلو ہے جو
خواتین کو نقصان پہنچانے کیلئے استعمال ہوتا ہے، فرانسیسی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران صوبائی وزیر نے کہا کہ فیک ویڈیو کے معاملے میں میری پوری فیملی نے میرا ساتھ دیا ہے۔
ایسے کیسز میں عدالتی نظام اور تفتیش کے طریقہ کار کو بہتر کرنے کی بہت ضرورت ہے۔پنجاب حکومت نے جب ہتک عزت کا قانون پیش کیا تو کچھ لوگوں نے تنقید کی کچھ لوگوں نے کہا پنجاب حکومت قانون سازی سے اختلاف رائے کو دبانا چاہتی ہے، لیکن اب لوگوں میں احساس پیدا ہو رہا ہے کہ ہتک عزت قانون درست ہے۔
عظمی بخاری نے کہا کہ سائبر کرائم یونٹ کی صلاحیت میں اضافہ بھی عصر حاضر کی اشد ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی مبینہ نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والے ملزم کو سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام علی حسن طور تھا جو سعودی عرب سے پاکستان آیا اور اسے ایف آئی اے نے آج صبح سیالکوٹ ایئرپورٹ سے پکڑ لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس نیلم نے بھی اپنے احکامات جاری کئے تھے۔
انہی احکامات کی روشنی میں ملزم کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی تھیں۔جس پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔ پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی ایک مبینہ نازیبا ویڈیو انٹرنیٹ پر بھی جاری ہوئی تھی ۔ عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کی نفلک جاوید پر اپنی مبینہ نازیبا ویڈیو انٹرنیٹ پر جاری کرنے کا الزام لگایا تھا۔
صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے اس معاملے پر لاہور ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا تھا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے سوشل میڈیا پر نازیبا مہم کے خلاف عظمیٰ بخاری کو ایف آئی اے سے رجوع کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔ جس کے بعد فلک جاوید کو ایف آئی اے نے طلبی کا نوٹس بھی جاری کیا تھا۔جس کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے تحریک انصاف کی کارکن فلک جاوید کے علاوہ چھ ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں