Category: قانون

  • سپریم کورٹ نے 9 مئی واقعے پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے پی ٹی آئی کو مزید دستاویزات جمع کرانے کی مہلت

    سپریم کورٹ نے 9 مئی واقعے پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے پی ٹی آئی کو مزید دستاویزات جمع کرانے کی مہلت


    9 مئی کے واقعے پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے تحریکِ انصاف کو مزید دستاویزات جمع کرانے کی مہلت دی ہے۔ سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے بانیٔ پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی، جس دوران بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان نے 9 مئی کے واقعے پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے حوالے سے دلائل پیش کیے۔ اس موقع پر جسٹس امین الدین خان نے حامد خان سے سوال کیا کہ آپ کی اس درخواست میں کیا استدعا ہے؟ حامد خان نے جواب دیا کہ 9 مئی کے واقعے پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے، اور یہ کہ کمیشن چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے 2 سینئر ججز پر مشتمل ہو۔ ان کی دوسری استدعا یہ تھی کہ سویلین کا ملٹری ٹرائل نہ کیا جائے۔ عمر ایوب نے کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کی صورت میں حکومت کے ساتھ مذاکرات بند کر دیے گئے ہیں۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ سویلین کے ملٹری ٹرائل سے متعلق آپ کی استدعا تو غیر مؤثر ہو چکی ہے، کیونکہ یہ معاملہ تو الگ سے چل رہا ہے۔ کیا ہم 184 کی شق 3 کے تحت جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا معاملہ دیکھ سکتے ہیں؟ بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان نے کہا کہ 9 مئی ایک قومی واقعہ ہے، لیکن اس کی جوڈیشل انکوائری نہیں ہوئی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے ملٹری کورٹس میں سویلین ٹرائل کے کیس میں جوڈیشل کمیشن کی بات کی ہے

  • پیکا ایکٹ پر تنازع: مولانا فضل الرحمان کی حکومت پر کڑی تنقید

    پیکا ایکٹ پر تنازع: مولانا فضل الرحمان کی حکومت پر کڑی تنقید


    دینہ: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون براہ راست ملکی صحافت پر اثر انداز ہوگا۔

    پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے بل پر بات کی تھی، جنہوں نے کہا تھا کہ محسن نقوی صحافیوں سے رابطہ کریں گے، لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ صدر نے بل پر دستخط کر دیے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے اس رویے کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ کہا کچھ جائے اور کیا کچھ اور جائے۔

    انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ کے حوالے سے صحافیوں کے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے مشاورت ہونی چاہیے، جبکہ سوشل میڈیا کی خرابیوں کے ازالے پر کوئی اختلاف نہیں۔

  • سانحہ 9 مئی میں ملوث 60 مزید مجرمان کو سزائیں، فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی

    سانحہ 9 مئی میں ملوث 60 مزید مجرمان کو سزائیں، فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی

    سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سزائیں سنا دی ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں یہ سزائیں سنائی گئی ہیں، جن میں مختلف حملوں میں ملوث افراد کو سزا دی گئی ہے۔ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے تمام شواہد کی جانچ پڑتال اور مجرموں کو قانونی حق کی یقین دہانی کے ساتھ کارروائی کی۔

    سزائیں سنانے والے مجرموں میں جناح ہاؤس، جی ایچ کیو، اے آئی ایم ایچ راولپنڈی، اور دیگر فوجی اڈوں پر حملے کرنے والے افراد شامل ہیں۔ یہ سزائیں مختلف قید کی مدتوں پر مشتمل ہیں، جن میں 2 سال سے لے کر 10 سال تک کی قید بامشقت شامل ہے۔

    ان مجرموں پر اپیل کا حق اور دیگر قانونی حقوق برقرار ہیں، جیسا کہ آئین اور قانون میں ضمانت دی گئی ہے۔ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ وہ ریاست کی ناقابل تسخیر رٹ کو برقرار رکھنے کے لیے ثابت قدم ہیں اور قوم، حکومت اور مسلح افواج انصاف کے حصول کے لیے اپنے عزم میں پُرعزم ہیں۔

    سزا پانے والے 60 مجرمان کی تفصیلات درجہ زیل ہیں

    جناح ہاؤس حملے میں ملوث حسان خان نیازی ولد حفیظ اللہ نیازی کو 10 سال قید بامشقت

    جناح ہاؤس حملے میں ملوث میاں عباد فاروق ولد امانت علی کو 2 سال قید بامشقت

    ۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث رئیس احمد ولد شفیع اللہ کو 6 سال قید بامشقت

    ۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث ارزم جنید ولد جنید رزاق کو 6 سال قید بامشقت

    ۔جناح ہاؤس حملے میں ملوث علی رضا ولد غلام مصطفی کو 6 سال قید بامشقت

    ۔ جی ایچ کیو حملے میں ملوث راجہ دانش ولد راجہ عبدالوحید کو 4 سال قید بامشقت

    ۔ جی ایچ کیو حملے میں ملوث سید حسن شاہ ولد آصف حسین شاہ کو 9 سال قید بامشقت

    ۔ اے آئی ایم ایچ راولپنڈی  پر حملے میں ملوث علی حسین ولد خلیل الرحمان کو 7 سال قید بامشقت

    ۔ پنجاب رجمنٹ سنٹر مردان حملے میں ملوث زاہد خان ولد محمد نبی کو 2 سال قید بامشقت

    ۔ ہیڈکوارٹر دیر سکاؤنٹس تیمرگرہ حملے میں ملوث سہراب خان ولد ریاض خان کو4 سال قید مشقت

    ۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث بریگیڈئر (ر) جاوید اکرم ولد چودھری محمد اکرم کو 6 سال قید بامشقت

    ۔ ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث خرم لیاقت ولد لیاقت علی شاہد کو 4 سال قید بامشقت

    ۔قلعہ چکدرہ حملے میں ملوث ذاکر حسین ولد شاہ فیصل کو 7 سال قید بامشقت

    ۔ بنوں کینٹ حملے میں ملوث امین شاہ ولد مشتر خان کو 9 سال قید بامشقت

    ۔پی ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث فہیم ساجد ولد محمد خان کو 8 سال قید بامشقت

    ۔ فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث حمزہ شریف ولد محمد اعظم کو 2 سال قید بامشقت

    ۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد ارسلان ولد محمد سراج کو 7 سال قید بامشقت

    ۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد عمیر ولد عبدالستار کو 6 سال قید بامشقت

    ۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث نعمان شاہ ولد محمود احمد شاہ کو 4 سال قید بامشقت

    ۔ بنوں کینٹ حملے میں ملوث اکرام اللہ ولد خانزادہ خان کو 9 سال قید بامشقت

    ۔ راہوالی گیٹ گوجرانوالہ حملے میں ملوث محمد احمد ولد محمد نذیر کو 2 سال قید بامشقت

    ۔ ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث پیرزادہ میاں محمد اسحق بھٹہ ولد پیرزادہ میاں قمرالدین بھٹہ کو 3 سال قید بامشقت

    ۔ جی ایچ کیو حملے میں ملوث محمد عبداللہ ولد کنور اشرف خان کو 4 سال قید بامشقت

    ۔ فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث امجد علی ولد منظور احمد کو 2 سال قید بامشقت

    ۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد رحیم ولد نعیم خان کو 6 سال قید بامشقت

    پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث احسان اللہ خان ولد نجیب اللہ خان کو 10 سال قید بامشقت

    ۔ راہوالی گیٹ گوجرانوالہ حملے میں ملوث منیب احمد ولد نوید احمد بٹ کو 2 سال قید بامشقت

    ۔ فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث محمد علی ولد محمد بوٹا کو 2 سال قید بامشقت

    ۔ بنوں کینٹ حملے میں ملوث سمیع اللہ ولد میر داد خان کو 2 سال قید بامشقت

    ۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث میاں محمد اکرم عثمان ولد میاں محمد عثمان کو 2 سال قید بامشقت

    ۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث مدثر حفیظ ولد حفیظ اللہ کو 6 سال قید بامشقت

    ۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث سجاد احمد ولد محمد اقبال کو 4 سال قید بامشقت

    ۔ بنوں کینٹ حملے میں ملوث خضر حیات ولد عمر قیاض خان کو 9 سال قید بامشقت

    ۔ راہوالی گیٹ گوجرانوالہ کینٹ حملے میں ملوث محمد نواز ولد عبدالصمد کو 2 سال قید بامشقت

    ۔ پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث محمد بلال ولد محمد افضل کو 4 سال قید بامشقت

    ۔ ہیڈکوارٹر دیر سکاؤٹس تیمرگرہ حملے میں ملوث محمد سلیمان ولد سِیعد غنی جان کو 2 سال قید بامشقت

    ۔ ہیڈکوارٹر دیر سکاؤٹس تیمرگرہ حملے میں ملوث اسد اللہ درانی ولد بادشاہ زادہ کو 4 سال قید بامشقت

    ۔چکدرہ قلعے پر حملے میں ملوث اکرام اللہ ولد شاہ زمان کو 4 سال قید بامشقت

    ۔ فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث محمد فرخ ولد شمس تبریز کو 5 سال قید بامشقت

    ۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث وقاص علی ولد محمد اشرف کو 6 سال قید بامشقت

    ۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث امیر ذوہیب ولد نذیر احمد شیخ کو 4 سال قید بامشقت

    ۔ اے آئی ایم ایچ راولپنڈی حملے میں ملوث فرہاد خان ولد شاہد حسین کو 7 سال قید بامشقت

    ۔ ہیڈکوارٹر دیر سکاؤٹس تیمرگرہ حملے میں ملوث عزت خان ولد اول خان کو 2 سال قید بامشقت

    ۔ راہوالی گیٹ گوجرانوالہ کینٹ حملے میں ملوث اشعر بٹ ولد محمد ارشد بٹ کو 2 سال قید بامشقت

    ۔ بنوں کینٹ حملے میں ملوث ثقلین حیدر ولد رفیع اللہ خان کو 9 سال قید بامشقت

    ۔ فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث محمد سلمان ولد زاہد نثار کو 2 سال قید بامشقت

    ۔ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث حامد علی ولد سید ہادی شاہ کو 3 سال قید بامشقت

    ۔ راہولی گیٹ گوجرانوالہ کینٹ حملے میں ملوث محمد وقاص ولد ملک محمد کلیم کو 2 سال قید بامشقت

    ۔ بنوں کینٹ حملے میں ملوث عزت گل ولد میردادخان کو 9 سال قید بامشقت

    ۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث حیدر مجید ولد محمد مجید کو 2 سال قید بامشقت

    ۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث گروپ کیپٹن وقاص احمد محسن(ریٹائرڈ) ولد بشیر احمد محسن کو 2 سال قید بامشقت

    ۔ ہیڈکوارٹر دیر سکاؤٹس تیمر گرہ حملے میں ملوث محمد الیاس ولد محمد فضل حلیم کو 2 سال قید بامشقت

    ۔گیٹ ایف سی کینٹ پشاور حملے میں ملوث محمد ایاز ولدصاحبزادہ خان کو 2 سال قید بامشقت

    ۔چکدرہ قلعے حملے میں ملوث رئیس احمد ولد خستہ رحمان کو 4 سال قید بامشقت

    ۔ چکدرہ قلعے حملے میں ملوث گوہر رحمان ولد گل رحمان کو 7 سال قید بامشقت

    ۔ بنوں کینٹ حملے میں ملوث نیک محمد ولد نصر اللہ جان کو 9 سال قید بامشقت

    ۔ فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث فہد عمران ولد محمد عمران شاہد کو 9 سال قید بامشقت

    ۔ راہوالی گیٹ گوجرانوالہ کینٹ حملے میں ملوث سفیان ادریس ولد ادریس احمد کو 2 سال قید بامشقت

    ۔ بنوں کینٹ حملے میں ملوث رحیم اللہ ولد بیعت اللہ کو 9 سال قید بامشقت

    ۔ بنوں کینٹ حملے میں ملوث خالد نوازولد حامد خان کو 9 سال قید بامشقت

  • باوجہ اپوزیشن احتجاج یومیہ نقصان 190 ارب روپےوفاقی وزیر خزانہ

    باوجہ اپوزیشن احتجاج یومیہ نقصان 190 ارب روپےوفاقی وزیر خزانہ

    وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بتایا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج کی وجہ سے ملک کو روزانہ 190 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق، وزیر خزانہ نے اس بات کا انکشاف کیا کہ وزارت نے احتجاج کے اثرات پر ایک رپورٹ تیار کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ احتجاج کی وجہ سے جی ڈی پی کو روزانہ 144 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں ہونے والے نقصانات اس کے علاوہ ہیں۔ وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ برآمدات میں کمی کی وجہ سے روزانہ 26 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے، اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی سے یومیہ تین ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔

    سینیٹر محمد اورنگزیب کے مطابق، وفاقی حکومت کو روزانہ 190 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے، جبکہ صوبائی حکومتوں کے نقصانات اس سے بھی زیادہ ہیں

  • جعلی رسیدوں کی ترسیل: دو ریسٹورنٹ سیل، ایف بی آر

    جعلی رسیدوں کی ترسیل: دو ریسٹورنٹ سیل، ایف بی آر

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد نے جعلی رسیدیں جاری کرنے کے باعث دو ریسٹورنٹس کو سیل کر دیا ہے
    ایف بی آر کا کہنا ہے کہ پوائنٹ آف سیل ٹریکنگ سافٹ ویئر سے جعلی رسیدوں کا پتہ چلا اور تصدیق ہوئی اطلاعات کے مطابق دونوں ریسٹورنٹ کو سیل کر کے پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ ڈال دیا گیا ہے
    قبل ازیں ایف بی آر نے 25 اکتوبر سے پوائنٹ آف سیل انعامی اسکیم شروع کر دی ہے
    جس کے پہلے مرحلے میں یہ اسکیم اسلام آباد میں ٹیرون ریسٹورنٹ اور ریٹیلرز کے لیے پیش کی گئی ہے
    ایف بی آر کے مطابق اگلے ماہ پی او ایس پرائس سکیم کی توسیعی پورے ملک تک کر دی جائے گی اور جعلی رسیدوں کے متعلق ایف بی آر کو مطلع کرنے والوں کو انعامات دیے جائیں گے
    جعلی رسیدوں کے رجحان کو روکنے کے لیے ایف بی آر صارفین کے اکاؤنٹ میں نقد نقدانعامات براہ راست منتقل کر دے گا

  • کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی: چھ رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

    کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی: چھ رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل


    لاہور پولیس کی طرف سے اے ایس پی شہر بانو نےکالج میں طالبہ سے زیادتی کے مبینہ واقعہ پر ثبوت فراہم کرنے کی اپیل کر دی
    اے ایس پی شہر بانوں نے کہا کہ ہمارے پاس مبینہ واقعے کی کوئی سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں ہے اگر کسی کے پاس ایسی کوئی فوٹیج یا کوئی ثبوت ہے تو وہ سامنے لے کر آئے واقعہ کے حوالے سے جس لڑکی کا ذکر کیا جا رہا ہے وہ درحقیقت اپنے گھر میں گر ی تھی اس کے ساتھ کسی نے کوئی زیادتی نہیں کی نہ ہی ایسا کوئی واقعہ ہوا ہے اگر اس کے ساتھ کوئی واقعہ ہوا ہے تو وہ پولیس کو بتائے
    نیزاگر پولیس گارڈ کو نہ پکڑتی تب بھی پولیس کو ہی غلط کہا جاتا اس لیے گاڈ کو پکڑا گیا
    واضح رہے کہ گزشتہ روز گلبرگ کے ایک پرائیویٹ کالج میں طلبہ کے ساتھ سکیورٹی گارڈ کی جانب سے مبینہ زیادتی کرنے کی خبر سامنے آئی تھی جس پر طالب علموں نے کلاس رومز کا بائیکاٹ کر کے شہر بھر میں احتجاج کیا
    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے طلبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کیس کا نوٹس لیتے ہوئے چھ رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی جو کہ 48 گھنٹوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی
    چھ رکنی کمیٹی چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں کام کرے گی کمیٹی کے ممبران میں سیکرٹری داخلہ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سیکٹری سپیشل ایجوکیشن سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ہیلتھ کمیٹی کے علاوہ کمیٹی اپنی مدد کے لیے مزید ممبر بھی بنا سکتی ہے
    کمیٹی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے حوالے سے ثبوت اکٹھے کرے گی جس میں اساتذہ، انتظامیہ اور کالج کی طالبات کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جائیں گے نیز کالج انتظامیہ کے رسپانس اور پولیس کے معاملے سے نمٹنے سے متعلق تمام پہلوؤں پر غور کیا جائے گا

  • خیبر پختون خوا میں پریزن رولز 2018 میں ترمیم کا اعلامیہ جاری

    خیبر پختون خوا میں پریزن رولز 2018 میں ترمیم کا اعلامیہ جاری


    پشاور میں خیبر پختون خواہ میں محکمہ داخلہ نے پریزن ولز 2018 میں ترمیم کا اعلانیہ جاری کیا جس کے مطابق قیدیوں کو جیل میں صبح کے ناشتے میں چائے اور پراٹھا دیا جائے گا
    اگر کوئی قیدی چائے کے علاوہ کسی چیز کا تقاضہ کرے تو اسے چائے کے برابر مقدار میں متبادل غذا فراہم کی جائے گی کھانے کی مینیو میں گوشت، لوبیا، چنا، سبزی گوشت ،حلوہ اور پلاؤ بھی دیا جائے گا
    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عید الفطر پر قیدیوں کو گائے کا گوشت جبکہ عید الاضحی پر مرغ گوشت بھی کھانے کے لیے دیا جائے گا

  • مزدور کی کم از کم اجرت 37 ہزار

    مزدور کی کم از کم اجرت 37 ہزار

    وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سندھ حکومت نے مزدوروں کی کم از کم اجرت 37 ہزار روپے کرنے کی منظوری دے دی
    صوبائی کابینہ کے اس اجلاس میں پالیسی ایجنڈا نہایت اہمیت کا حامل رہا جس کے تحت صوبے میں 407 پولیس اسیشنز کو براہ راست بجٹ کے علاوہ بھی ایس ایچ اوز کے لیے خصوصی فنڈ جاری کرنے کا اختیار بھی دیا گیا
    فیصلے میں کہا گیا کہ صوبے میں مختلف کیٹگریز کے تھانوں کے لیے علیحدہ علیحدہ بجٹ ہوگا کراچی ڈویژن کے ایک کیٹگری 37 تھانوں کو ایک کروڑ 52 لاکھ روپے کا بجٹ ملا علاوہ ازیں ایس ایچ اوز کو ایک ماہ کے خرچے کے لیے دو لاکھ روپے کا بجٹ دیا گیا
    اجلاس میں سندھ پبلک سروس کمیشن کے قواعد و ضوابط میں بھی تبدیلی کی منظوری دی گئی
    جس کے مطابق کمیشن آئندہ مستقبل میں خالی اسامیوں کے لیے ویٹنگ لسٹ مرتب کرے گا
    اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ این جی او کے تعاون سے نو ڈسپنسریاں چلائی جائیں گی جبکہ محکمہ صحت کی 731مختلف اسامیوں کو ختم کر دیا جائے گا اجلاس کے دوران یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو عوام پر جرمانہ عائد نہ کرنے دیا جائے

  • یونیورسٹی ایریا:منشیات فروش خاتون سے ایک کلو ہیروئن اوردو سو گرام چرس برآمد

    یونیورسٹی ایریا:منشیات فروش خاتون سے ایک کلو ہیروئن اوردو سو گرام چرس برآمد


    اسلام آباد کی اہم یونیورسٹی کے قریب اینٹی نارکوٹکس فورس نے وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی اداروں کے گرد منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایک خاتون کو گرفتار کر لیا
    ذرائع کے مطابق خاتون اسلام آباد کی ایک اہم یونیورسٹی کے گرد منشیات فروشی کرتے ہوئے پکڑی گئی خاتون سے ایک کلو گرام ہیروئن اور 200 گرام چرس برامد ہوئی
    اسی طرح ملتان میں ایک یونیورسٹی کے اعتراف میں ایک منشیات فروش سے 495 گرام آئس برآمد ہوئی گرفتار ملزمان نے یہ اعتراف کیا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کے گرد منشیات فروشی کا کام کرتے ہیں
    اسی طرح کوہاٹ میں الفیصل بس سٹینڈ پر ایک شخص کے قبضے سے 550 گرام چرس ڈیرہ غازی خان میں دو کاروائیوں میں دو ملزمان سے 1200 گرام آئس برامد ہوئی
    ذرائع کے مطابق ملزمان سے مجموعی طور پر 44 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 3.445 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی جبکہ خاتون اور دیگر منشیات فروشوں کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے

  • غزنالی سیکٹر پاک افغان بارڈر پر افغان فورسز کی جارحت کا منہ توڑ جواب

    غزنالی سیکٹر پاک افغان بارڈر پر افغان فورسز کی جارحت کا منہ توڑ جواب


    پاک افغان سرحد پر نوشکی میں افغان فورسز کی طرف سے جارحیت کی گئی جس کا پاکستانی فوج نے منہ توڑ جواب دیا
    سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نو شکی میں پاک افغان بارڈر پر غزنالی سیکٹر میں کی جانے والی جارحت کا پاکستانی فوج نے بھرپور جواب دیا افغان فورسز کی طرف سے پاکستان کی پوسٹوں پر فائرنگ کی گئی جس کی جوابی کاروائی میں پاکستان نے افغان فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا
    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فائرنگ کا تبادلہ پاک فورسز کی طرف سے باڑ کی مرمت کرنے کے دوران پیش آیا پاکستان نے بھرپور کاروائی کرتے ہوئے افغان فورسز کے خلاف جوابی رد عمل کا مظاہرہ کیا پاک فورسز کی طرف سے کی گئی اس جوابی کاروائی میں افغان فورسز کو بڑا بھاری نقصان ہوا ذرائع کے مطابق پاکستان کا اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے موثر اقدامات کا سلسلہ ہمیشہ جاری رہے گا
    واضح رہے کہ افغان فورسز کی طرف سے بلا اشتعال جارحت پہلے بھی کی جا چکی ہے لیکن پاکستانی فورسز علاقائی سالمیت کے حوالے سے ہر دم پرعزم ہیں

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~