Connect with us

انٹرنیشنل

ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایرانی صدر ابراهیمرئیسی کی جگہ مسعود پزشکیان نئے صدر منتخب

Published

on

ایرانی الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ صدارتی انتخابات میں مسعود پزشکیان کامیاب ہوگئے ۔

ایران میں صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کے نتائج کے مطابق اصلاح پسند امیدوار مسعود پزشکیان نے اپنے حریف اور سخت گیر رہنما سعید جلیلی پر باآسانی فتح حاصل کرلی ہے ۔

ایرانی الیکشن ہیڈکوارٹر کی جانب سے صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق 3  کروڑ افراد نے الیکشن میں ووٹ ڈالے جن میں سے ایک کروڑ 63 لاکھ سے زیادہ افراد نے مسعود پزشکیان کو ووٹ دیا۔

سعید جلیلی  ایک کروڑ 35 لاکھ سے زیادہ ووٹ حاصل کرسکے ، یوں الیکشن کے دوسرے مرحلے کے دوران ووٹر ٹرن آؤٹ 49 فیصد رہا۔

ایران میں گزشتہ روز نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے گئے ، صبح 8 بجے سے شروع ہونیوالی ووٹنگ رات 12 بجے تک جاری رہی اور انتظامیہ کو پولنگ اسٹیشنز میں ووٹرز کےرش کی وجہ سے پولنگ کا وقت تین بار بڑھانا پڑا ۔

پہلے صدارتی انتخابی مرحلے میں مسعود پزشکیان کو 42.4 فیصد ووٹ ملے تھے جبکہ ان کے قریب ترین حریف امیدوار قدامت پسند سیاسی رہنما سعید جلیلی تھے، جنہیں 38.6 فیصد تائید حاصل ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

یورپی یونین اب بھی امریکہ کو اتحادی سمجھتا ہے، فان ڈیئر لائن

Published

on

یورپی یونین

یورپی کمیشن کی سربراہ ارزولا فان ڈیئر لائن نے اتوار کو ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یورپی یونین کے خلاف بیانات کے باوجود یہ بلاک اب بھی واشنگٹن کو ایک ”اتحادی‘‘ کے طور پر دیکھتا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یورپی یونین کے اپنے دفاع کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا یورپی یونین امریکہ کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر تبدیل کرے گا، جیسا کہ اس نے چین کے حوالے سے کیا ہے، تو فان ڈیئر لائن نے کہا کہ ان کا جواب ”واضح طور پر نہیں ہو گا۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا، ”امریکہ سے ہمارا تعلق چین کے ساتھ ہمارے تعلق سے بالکل مختلف ہے۔ یقیناﹰ امریکہ ہمارا اتحادی ہے۔”

فان ڈیئر لائن نے کہا، ”ہاں (ہمارے درمیان) اختلافات ہیں، لیکن ہمارے مشترکہ مفادات بھی تو دیکھیں۔ وہ ہمارے اختلافات سے کہیں زیادہ ہیں۔ ہمارے درمیان اختلافات ہوں گے۔ ہمیں ان کو حل کرنا ہے۔” جب ان سے بالخصوص ٹرانس اٹلانٹک اتحاد کے مستقبل کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ یورپ کے اتحادی کی نوعیت کا تعلق ہے ”لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ جو سلسلہ پچھلے 25 سے 30 سال رہا وہ اب بھی صحیح ہو۔”

انہوں نے کہا کہ امریکہ کا بدلتا انداز یورپ کے لیے ایک ”ویک اپ کال‘‘ ہے کہ اسے اب اپنے دفاع کو مضبوط بنانا ہے۔

جاری رکھیں

news

غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف 31 مارچ کے بعد سخت کارروائی کا فیصلہ

Published

on

افغان باشندوں

غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں سمیت غیرملکیوں کے خلاف 31 مارچ کے بعد سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق غیر قانونی غیر ملکیوں کے لیے پاکستان چھوڑنے کی آخری تاریخ 31 مارچ ہے، اور وطن واپسی کی اس ڈیڈ لائن میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔ مقررہ تاریخ کے بعد مقیم غیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یہ فیصلہ پاکستان میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات میں افغان شہریوں کی براہ راست شمولیت کے بعد کیا گیا ہے۔

غیر قانونی طور پر مقیم افراد اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی آخری تاریخ دے دی گئی ہے۔ وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ 2025ء تک پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکومت یکم اپریل سے ان غیر قانونی غیر ملکیوں کی ملک بدری کا عمل شروع کرے گی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا پروگرام یکم نومبر 2023ء سے نافذ العمل ہے۔ قومی قیادت نے اب افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو بھی وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ تمام غیر قانونی غیر ملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو دوبارہ یاد دہانی کرائی جاتی ہے کہ وہ 31 مارچ 2025ء سے پہلے رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑ دیں۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~