سیاست
چیف جسٹس پاکستان ہمارے کیسز کیخلاف کیسز میں بینچز سے علیحدہ ہوں ہمیں ادارے کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں شخصیات کے ساتھ اختلاف ہے
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہمیں ادارے کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں شخصیات کے ساتھ اختلاف ہے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملک میں سزا و جزا کا نظام نہیں، قوم عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے، پوری قوم کو پتا ہے عدلیہ پر دباﺅ ہے، عدلیہ کو کہا ہے آپ پردباﺅہے تو بتائیں قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہوگی جبکہ چیف جسٹس ہمارے خلاف کیسز میں بینچز سے علیحدہ ہوں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایپکس کمیٹی میں بات عزم استحکام کی ہوئی آپریشن کی نہیں، ہمیں ادارے کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں شخصیات کے ساتھ اختلاف ہے، ملک میں قانون کی بالادستی ضروری ہے اور سب سے پہلے ہمارا مینڈیٹ واپس کیاجائے۔علی امین کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز میں کچھ نہیں نکلا، عمران خان کہتے رہے ہیں کہ میں مذاکرات کے لئے تیار ہوں، جعلی کیسز واپس لیں پھر مذاکرات ہوں گے، آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ عمران خان کا ہے اور اے پی سی میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاق جو کام کر رہا ہے وہ آئین اور عدلیہ کے خلاف ہے، حکومت بیساکھیوں پر ہے اور مینڈیٹ ان کے پاس نہیں، عدلیہ میں فیئر ٹرائل ہوا تو سب سامنے آئے گا۔
news
ایم ایل ون منصوبہ: حکومت اپنے وسائل سے بھی مکمل کرے گی، حنیف عباسی
وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ اگر ایم ایل ون کے لیے کوئی شراکت دار سامنے نہیں آیا تو حکومت اس منصوبے کے لیے اپنے وسائل کا استعمال کر سکتی ہے۔ لاہور ریلوے سٹیشن پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ وزیراعظم نے ایم ایل ون منصوبے کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر کوئی اس میں ہمارا ساتھ نہیں دیتا تو ہم اسے اپنے پیسوں سے بنائیں گے۔ وہ یہ بھی بتائیں گے کہ اس منصوبے پر کب دستخط ہوں گے، اور میں آپ کو ایمانداری سے بتاؤں گا کہ کب یہ عمل مکمل ہوگا، اور جو کچھ بھی میں کہوں گا اس کا دفاع بھی کروں گا۔
حنیف عباسی نے مزید کہا کہ ہم لاہور ریلوے سٹیشن پر صفائی ستھرائی سمیت کچھ خدمات کو بہتر بنانے کے لیے آؤٹ سورس کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ خستہ حال ریلوے ٹریک کو فوری طور پر ٹھیک نہیں کروا سکتے، کیونکہ اس میں وقت لگے گا، لیکن ہم وقت کی پابندی سے متعلق مسائل کو برداشت نہیں کریں گے۔ اس لیے اگر کسی بھی ٹرین کی آمد یا روانگی میں تاخیر ہوئی تو متعلقہ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کو جواب دینا ہوگا۔
اس سے پہلے وفاقی وزیر برائے ریلوے یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ مین لائن ون منصوبے کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے ساتھ بات چیت جاری ہے
news
عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس، سپریم کورٹ میں سماعت مقرر
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست کی سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف یہ درخواست سننے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا پانچ رکنی آئینی بینچ اس معاملے کی سماعت کرے گا۔ یہ سماعت 21 مارچ کو ہوگی۔
یہ درخواست وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جو 25 مئی 2022ء کو ہونے والے لانگ مارچ کے دوران مقررہ مقام کے بجائے ڈی چوک تک پہنچنے پر کی گئی تھی۔ پچھلی سماعت میں عدالت نے حکومت سے پوچھا تھا کہ آیا وہ اس درخواست کی مزید پیروی کرنا چاہتی ہے یا نہیں، جبکہ عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے جواب جمع کروا دیا ہے۔
یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ عدالت نے 2022ء میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے لیے مخصوص جگہ مختص کرنے کا حکم دیا تھا، اور بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ مقررہ مقام تک پہنچیں گے۔ تاہم، عمران خان کی قیادت میں یہ لانگ مارچ 26 مئی 2022ء کو جناح ایونیو پر اختتام پذیر ہوا۔ دوسری جانب، سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف کیس ثابت کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں