کاروبار
بجٹ کے بعد مہنگائی کا طوفان ، آٹا اور دالیں بھی عوام کی دسترس سے باہر
وفاقی بجٹ کے نفاذ کے بعد مہنگائی سے ستائےعوام کیلئے دالوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔
بجٹ کے بعد مہنگائی کا طوفان سے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا اور بجٹ کے بعد مہنگائی سے ستائی ہوئے دالیں بھی عوام کی دسترس سے باہر ہوگئیں۔
گوشت سبزی کے بعد عوام کے لئے دال کھانا بھی مشکل ہوگیا، ملک کے سب سے بڑے ہول سیل جوڑیا بازار میں دالوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا۔
چنے کی دال کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 69 روپے کا بڑا اضافہ ہوا اور دال چنا درجہ اول 231 روپے سے بڑھ کر 295 روپے ہوگئی ۔عبدالروف ابراہیم ہول سیل گروسرز ایسویسی ایشن
ہول سیل گروسرز ایسویسی ایشن عبدالروف ابراہیم نے بتایا کہ دال چنا درجہ دوئم ۔216 روپے سے بڑھ کر 285روپے ہوگئی جبکہ دال مونگ درجہ اول کی قیمت 60 روپے کلو اضافہ سے 330 روپے اور دال مونگ درجہ دوئم ،260 روپے سے بڑھ کر 300 روپے ہوگئی ۔
اس کے ساتھ ہی دال ماش کی قیمت میں 10 روپے ،کابلی چنا کی قیمت میں 60 روپے ،کالا چنا کی قیمت میں 38 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔
جس کے بعد دال ماش فی کلو 520،کابلی چنا 362 جبکہ کالا چنا 255 روپے کلو ہوگیا جبکہ بیسن کی قیمت میں 30 روپے اضافے کے بعد 280 روپے فی کلو مقرر کردی ہے۔
news
پاکستان میں کرپٹو کونسل قائم، وزیر خزانہ سربراہ مقرر
اسلام آباد:
وفاقی حکومت نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی قیادت میں باضابطہ طور پر کرپٹو کونسل قائم کر دی ہے، جو مؤثر پالیسی سازی، جدیدیت کے فروغ اور محفوظ مالیاتی نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پاکستان کرپٹو کونسل کے سربراہ ہوں گے، جبکہ وزیر خزانہ کے چیف ایڈوائزر بلال بن ثاقب کو اس کونسل کا سی ای او مقرر کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ بلال ثاقب بلاک چین ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری کی حکمت عملی اور ڈیجیٹل جدت کے شعبے میں اپنی مہارت کے ذریعے اس اقدام کی قیادت کریں گے۔
وزارت خزانہ نے مزید بتایا کہ پاکستان کرپٹو کونسل کے بورڈ میں گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان، چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)، وفاقی سیکریٹری قانون اور وفاقی سیکریٹری شامل ہیں۔
کونسل کے بارے میں کہا گیا کہ یہ کرپٹو اپنانے کے لیے واضح ضابطہ جاتی ہدایات مرتب کرنے کی سفارشات پیش کرے گی اور عالمی کرپٹو اور بلاک چین تنظیموں کے ساتھ روابط قائم کر کے بہترین عالمی روایات اپنانے میں تجاویز دے گی۔
وزارت خزانہ نے یہ بھی بتایا کہ کونسل مالیاتی ٹیکنالوجی، اسٹارٹ اپس، سرمایہ کاروں اور بلاک چین ڈیولپرز کے ساتھ مل کر ذمہ دارانہ جدت کو فروغ دے گی۔
news
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات مکمل، 2 ارب ڈالر قرض کی یقین دہانی
پاکستان نے اپنے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیا ہے۔ اس دوران، پاکستان کے ساتھ 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام، موسمیاتی مالیات، اور قرضوں کی ادائیگی کی مینجمنٹ پر بھی بات چیت ہوئی۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان پہلے اقتصادی جائزے کے مذاکرات کامیابی سے مکمل ہوگئے ہیں، جس کے نتیجے میں آئی ایم ایف نے پاکستان کو دو ارب ڈالر کی یقین دہانی کرائی۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کے بارے میں ایک اعلامیہ بھی جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ قرضوں کی ادائیگی کی مینجمنٹ پر بات چیت کی گئی۔
37 ماہ کے پروگرام کے پہلے جائزے کے لیے سٹاف لیول معاہدے کی طرف پیشرفت کی گئی۔ اس کے علاوہ، پاکستان کے ساتھ قرضوں کی ادائیگی کی مینجمنٹ، توانائی کے شعبے میں لاگت کم کرنے، اور صحت عامہ کی بہتری کے لیے بھی بات چیت کی گئی۔
آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ آئی ایم ایف کی ٹیم، جس کی قیادت نیتھن پورٹر کر رہے تھے، نے پاکستان کا دورہ کیا۔
آئی ایم ایف جائزہ ٹیم 24 فروری سے 14 مارچ تک اسلام آباد اور کراچی میں موجود رہی۔ آئی ایم ایف نے یہ بھی کہا کہ توانائی کے شعبے میں لاگت کم کرنے اور معاشی ترقی کی شرح بڑھانے پر بات چیت ہوئی، جبکہ صحت عامہ، تعلیم کے فروغ، اور سماجی تحفظ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں