سینیئر سیاسی رہنما سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ بشرا بی بی پر کوئی بھی نیا مقدمہ نہیں چلایا جائے گا لیکن انہیں قوم کو یہ بتانا پڑے گا کہ یہ سٹیج ڈرامہ تھا اور پی ٹی ائی کی موجودہ لیڈرشپ یہ چاہتی ہے کہ عمران خان جیل میں رہے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کو دوستی کے نام پر مروا دیا گیا بے شک ارشد شریف ایک معصوم انسان تھا اس کا قتل ضرور رنگ لائے گا اس کیس کی ایک کڑی تو جیل میں ہے اور دوسری کڑی پی ٹی آئی میں گم ہو گئی ہے جس دن وہ ملی ساری حقیقت سامنے آ جائے گی
مجھے پی ٹی آئی سے نکالا گیا تھا میں عمران خان کو اس دن سے بچانا چاہتا تھا فواد چوہدری اس بات کا گواہ ہے کہ میں نے پی ٹی آئی کے بانی کو بہت سمجھانے کی کوشش کی کہ وہ اپنے ہی لوگوں کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں فواد چوھدری کے ساتھ بھی پی ٹی آئی میں بہت زیادتی ہوئی اور ہم جو بات کہتے ہیں قوم پہلے ہی سمجھ چکی ہوتی ہے۔
لوگ بذات خود عدلیہ کو متنازع بنا رہے ہیں چیف جسٹس کے آنے سے پہلے ہی اس قسم کی گفتگو کی جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی نے پروپگنڈا کیا کہ یہ ہمارا جج ہے ہمارے حق میں فیصلے کرتا ہے پی ٹی آئی نے اپوزیشن میں بیٹھنے کی بجائے بائیکاٹ کر دیا۔ ترمیم کو ووٹ دینے کی بجائے کسی اور کو ووٹ دیا وہ لوگ ہی تھے جنہوں نے پہلے حکومت کے ساتھ سیٹنگ کی پھر بانی سے ملاقات کی اگر سیٹنگ ہی کرنی تھی تو پھر میرا یہ شکواہ ہے کہ مجھے پارٹی سے کیوں نکالا گیا؟ پوری کوشش کرنے کے باوجود بھی یہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کر سکے 26 اکتوبر سے عمران خان سے ملاقاتوں کا آغاز ہو جائے گا اور اس تاریخ سے پہلے بشرہ بی بی جیل سے باہر آجائیں گی اور ان پر نیا مقدمہ بھی نہیں بنایا جائے گا انہیں قوم کو آگاہ کرنا پڑے گا کہ یہ سارا سٹیج ڈرامہ کیوں کیا گیا ہے یہ لوگ چاہتے ہیں کہ عمران خان جیل میں رہیں۔
Leave a Reply