انقرہ میں ایرو سپیس انڈسٹریز پر حملہ، میڈیا رپورٹ


گزشتہ روز ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں فضائی اور دفاعی کمپنی کے ہیڈ کوارٹر پر دہشت گرد حملہ ہوا جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی آگئی ہے جس کے مطابق دو حملہ اوروں جن میں سے ایک مرد اور ایک خاتون ہے نے ایک بیگ اٹھا رکھا ہے اور وہ دونوں ترکش ایرو سپیس انڈسٹریز (ٹی آئی اے) کی عمارت کے احاطے میں رائفل سے فائرنگ کر رہے ہیں۔
ویڈیو کے مطابق دفاعی کمپنی دھماکے کے اثرات سے لرزتی ہوئی محسوس ہو رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری ادارے پر ہونے والے اس حملے کا ذمہ دار ایک دہشت گرد گروہ ہے جو عمارت میں داخل ہوا اور اس گروہ میں سے ایک شخص نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریبا ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
ذرائع کے مطابق حملہ اوروں نےاس سرکاری دفاعی ادارے میں داخل ہونے کے لیے ٹیکسی کا استعمال کیا
ترکیہ کے نائب صدر کے مطابق حملے میں جان بحق ہونے والے پانچ افراد میں سے چار کا تعلق (ٹی آئی اے )ترکش ایرو سپیس انڈسٹریز سے ہے جبکہ ایک ٹیکسی ڈرائیور تھا
حملے سے متعلق مزید تحقیقاتی کاروائی ابھی جاری ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~