فضائی آلودگی اور ماحولیاتی آلودگی کے باعث بچوں کی صحت متاثر ہونے کے پیش نظر سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کر دیا گیا۔ لاہور ،سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام اسکول صبح اٹھ بج کر 45 منٹ پر کھلیں گے۔ اس نئے شیڈول کا اطلاق 28 اکتوبر سے ہوگا اور 31 جنوری 2005 تک رہے گا
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بچوں کی اسمبلی کلاس رومز میں ہی ہوگی اور آؤٹ ڈور سرگرمیاں معطل کر دی جائیں گی۔
آلودگی سے ماحول کو پاک رکھنے کے لیے اور کوالٹی انڈیکس ریٹ کم کرنے کے لیے لاہور میں 31 جنوری 2005 تک ہر قسم کی آتش بازی پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے عوام کو بھی تنبیہ کر دی گئی ہے کہ وہ اس وقت تک ماسک کا استعمال کریں اور سموگ سے بچنے کے لیے دیگر احتیاطی تدابیر بھی اختیار کریں گھروں کی کھڑکیاں دروازے بند رکھیں اور کھلی جگہوں پر کم سے کم جائیں۔
Leave a Reply