Connect with us

انٹرٹینمنٹ

ماہرہ خان کا بالی وڈ پوسٹر سے نام ہٹانے پر دوٹوک ردعمل: ’مجھے فرق نہیں پڑتا‘

Published

on

ماہرہ خان

پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی فلم انڈسٹری نے پاکستانی فنکاروں پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے بالی وڈ فلموں سے ان کے نام اور تصاویر ہٹا دی تھیں۔ اس حوالے سے معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان، جنہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم “رئیس” میں کام کیا تھا، نے پہلی بار کھل کر ردعمل دیا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں ماہرہ خان نے کہا کہ فلم کے پوسٹر سے ان کی تصویر ہٹانے پر انہیں ذرا برابر بھی افسوس نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا، ’’میں نے اس پر صرف ہنسی، یہ بالکل بے معنی حرکت تھی۔ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑا، بلکہ یہ ایک احمقانہ قدم تھا۔‘‘

ماہرہ خان نے اپنے مؤقف سے واضح کر دیا کہ وہ ایسی منفی سوچ یا سیاسی دباؤ سے متاثر ہونے والی شخصیت نہیں ہیں۔ ان کے مطابق فنکار سرحدوں سے بالاتر ہوتے ہیں، اور فن کو سیاست کی بھینٹ چڑھانا افسوسناک ہے۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

خوشبو کا انکشاف: ارباز خان سے علیحدگی کی تصدیق

Published

on

خوشبو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ خوشبو نے پہلی بار اپنے اور ارباز خان کے تعلقات پر کھل کر بات کرتے ہوئے ان سے علیحدگی کی تصدیق کر دی ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں خوشبو نے سابق شوہر پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ارباز ان کی زندگی کا اہم ترین حصہ تھے، مگر وہ مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے نہ ہوئے۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ دونوں کے درمیان کوئی لڑائی یا تنازع نہیں ہوا، بلکہ ارباز خان اچانک بغیر کسی اطلاع کے چلے گئے اور پانچ سال گزرنے کے باوجود واپس نہیں آئے۔

اداکارہ نے جذباتی انداز میں بتایا کہ آج بھی وہ ارباز کی یادوں میں زندہ ہیں اور یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ انہوں نے اچانک خاندان کو کیوں چھوڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ محض ایک روایتی گھریلو خاتون ہوتیں تو شاید حالات مختلف ہوتے، مگر انہوں نے زندگی بھر گھریلو ذمے داریاں اور اپنے فرائض دل و جان سے نبھائے۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ وہ پچھلے چھ ماہ سے گھر پر موجود ہیں، لیکن کسی نے پلٹ کر ان کی خبر تک نہیں لی۔

خوشبو نے مزید بتایا کہ ان کے دونوں بیٹے گزشتہ پانچ برس سے ان کے ساتھ ہیں، جبکہ ارباز خان سے ان کی مکمل علیحدگی ہوچکی ہے۔ اگرچہ اداکارہ نے براہِ راست “طلاق” کا لفظ استعمال نہیں کیا، تاہم انہوں نے رشتے کے ختم ہونے کا اعتراف واضح طور پر کر دیا۔

یاد رہے کہ خوشبو اور اداکار ارباز خان نے سال 2000 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بیٹے ہیں۔ اس سے قبل پشتو فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اور ارباز کے والد، آصف خان نے بھی ایک انٹرویو میں شکوہ کیا تھا کہ انہیں پانچ برس سے اپنے بیٹے اور بہو سے ملاقات کا موقع نہیں ملا، جو اس خاندانی کشیدگی کی ایک اور تصدیق سمجھی جا رہی ہے۔

جاری رکھیں

news

تنوشری دتّا کا انکشاف: بگ باس میں شمولیت کی 11 سالہ آفرز

Published

on

تنوشری دتّا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور ماڈل تنوشری دتّا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں گزشتہ 11 برسوں سے ریئلٹی شو “بگ باس” میں شرکت کی مسلسل آفرز موصول ہو رہی ہیں، تاہم وہ ہر بار انکار کر دیتی ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے تنوشری دتّا، جنہوں نے عمران ہاشمی کے ساتھ فلم عاشق بنایا آپ نے سے شہرت حاصل کی، بتایا کہ انہیں شو میں بطور امیدوار شامل ہونے کے لیے 1 کروڑ 65 لاکھ بھارتی روپے تک کی پیشکش ہوئی، لیکن انہوں نے اسے اپنی شخصیت اور اقدار سے متصادم سمجھتے ہوئے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی عزتِ نفس، نجی زندگی اور نظریات کو دولت پر ترجیح دیتی ہیں۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا، “اگر بگ باس والے مجھے چاند کا ٹکڑا بھی دے دیں، تب بھی میں اس شو کا حصہ نہ بنوں۔” تنوشری نے بگ باس کے فارمیٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “اس شو میں مرد و خواتین ایک ہی جگہ سوتے ہیں، دن بھر جھگڑتے رہتے ہیں، اور یہ سب کچھ میرے لیے ناقابل قبول ہے۔”

ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل کر رہا ہے، جہاں صارفین ان کی خودداری کو سراہ رہے ہیں، جبکہ کچھ بگ باس کے فارمیٹ پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~