news
عطاءاللہ تارڑ کا ایل او سی دورہ: بھارتی پروپیگنڈے کی حقیقت عالمی میڈیا کے سامنے بے نقاب
وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے ملکی و غیر ملکی میڈیا کے ہمراہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا، جس کا مقصد بھارت کی جانب سے پھیلائے گئے جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنا تھا۔ اس دورے کے دوران میڈیا نمائندوں کو ان مقامات پر لے جایا گیا جنہیں بھارت کی جانب سے مبینہ دہشت گردی کے ٹھکانے قرار دیا گیا تھا۔
وفاقی وزیر نے میڈیا کے سامنے زمینی حقائق پیش کیے، جہاں مقامی آبادی نے بھی بھارت کے دعووں کو جھوٹا قرار دیا اور حالات کا خود مشاہدہ کرنے کے بعد صحافیوں نے ان بھارتی الزامات کی حقیقت خود جان لی۔
اس موقع پر عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے جو نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی امن کے لیے بھی پرعزم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان دنیا کے کسی بھی حصے میں دہشتگردی اور دہشتگردانہ سرگرمیوں کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر بارہا جھوٹے الزامات لگائے گئے ہیں لیکن آج ہم نے عالمی میڈیا کے سامنے تمام حقائق رکھ دیے ہیں۔ جن جگہوں کو بھارت دہشت گرد کیمپس قرار دیتا ہے، وہ دراصل عام شہریوں کی آبادیاں ہیں۔
عطاءاللہ تارڑ نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنے عمل سے امن کی حمایت کا ثبوت دیا ہے، لیکن اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہم کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ بھارت کو چاہیے کہ وہ پاکستان پر الزام تراشی سے پہلے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر توجہ دے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت داخلی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے ایل او سی پر جھوٹا پروپیگنڈہ کرتا ہے، لیکن آج عالمی میڈیا نے اپنی آنکھوں سے اصل حقیقت دیکھ لی ہے۔ پاکستان نے ایک بار پھر دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ وہ علاقائی امن کے لیے سنجیدہ ہے، لیکن کسی بھی بھارتی جارحیت کا فوری اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
news
پاکستان میں نئے گیس کنکشنز کی پابندی ختم کرنے کی سمری کابینہ کو ارسال
پاکستان میں نئے گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرنے کے لیے پٹرولیم ڈویژن نے وفاقی کابینہ کو سمری بھیج دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر ایک لاکھ 20 ہزار نئے کنکشن فراہم کیے جائیں گے اور ان درخواست گزاروں کو ترجیح دی جائے گی جنہیں پہلے ڈیمانڈ نوٹس جاری ہو چکے یا جنہوں نے ایمرجنسی فیس جمع کرائی مگر پابندی کے باعث کنکشن حاصل نہ کرسکے۔ پاکستان اندازاً ڈھائی لاکھ سے زائد افراد اس زمرے میں آتے ہیں، تاہم انہیں اس بات کا حلف دینا ہوگا کہ وہ پرانے دعوؤں یا کنکشن فیس میں اضافے کے خلاف عدالت سے رجوع نہیں کریں گے۔ اس وقت ملک میں گیس کمپنیوں کے پاس تقریباً 35 لاکھ نئی درخواستیں زیر التوا ہیں۔
اطلاعات کے مطابق نئے کنکشنز کی فیس 40 ہزار سے 50 ہزار روپے مقرر کی جائے گی جبکہ صارفین کو نوٹیفائیڈ ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کے نرخ پر بل جاری ہوگا جو فی الوقت 3 ہزار 200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔ جی ایس ٹی سمیت یہ قیمت 3 ہزار 900 سے 4 ہزار روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق، نئے کنکشنز دینے کی تجویز اس لیے بھی دی گئی ہے تاکہ نیٹ ورک میں موجود اضافی گیس کو استعمال کیا جا سکے جو پائپ لائن سسٹم اور ریاستی معاہدوں کے لیے خطرہ بن رہی ہے۔
news
فیصل واوڈا: ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والے طرم خان رگڑ دیے جائیں گے
سابق وفاقی وزیر اور موجودہ آزاد سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے والے بڑے بڑے طرم خان اب رگڑ دیے جائیں گے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سیاستدان، این جی اوز اور دیگر عناصر ذاتی مفادات کے لیے ہمیشہ افواج پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشیں کرتے رہے ہیں، لیکن ایک بار پھر فیلڈ مارشل کی سربراہی میں پاک فوج نے ملک کو بڑی دہشت گردی سے بچا لیا ہے جس کی تفصیلات جلد سامنے آئیں گی۔ فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ منافق سیاستدان اور دیگر لوگ اپنی سمت درست کر لیں، ورنہ ترقی کے جاری تسلسل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو سخت انجام بھگتنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی بین الاقوامی کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ بھارت کو جنگ میں شکست، تجارتی میدان میں شرمندگی، اور اب بی ایل اے و مجید بریگیڈ کو امریکہ کی جانب سے عالمی دہشت گرد قرار دینا، دراصل بھارت کے دہشت گرد ہونے کی تصدیق ہے۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل نے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتیں ثابت کی ہیں، کاش پاکستان کے پاس بھی ایسا جمہوری لیڈر ہوتا، کیونکہ نہ ماضی میں کوئی نظر آیا، نہ آج ہے اور نہ مستقبل میں دکھائی دے رہا ہے۔
- news4 months ago
14 سالہ سدھارتھ ننڈیالا کی حیران کن کامیابی: دل کی بیماری کا پتہ چلانے والی AI ایپ تیار
- news4 months ago
رانا ثناءاللہ کا بلاول کے بیان پر ردعمل: سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے
- news4 months ago
فرحان سعید کا بھارتی پابندی پر دلچسپ ردعمل: فن سرحدوں کا محتاج نہیں
- news4 months ago
وزیر دفاع خواجہ آصف: پاکستان کے وجود کو خطرہ ہوا تو ایٹمی ہتھیار استعمال کریں گے