news
عمران خان: عدالتیں مفلوج، انصاف کا گلا گھونٹا جا رہا ہے
عمران خان کا کہنا ہے کہ عدالتوں کو مفلوج کر دیا گیا ہے اور کورٹ پیکنگ کے ذریعے انصاف کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں، دوسری جنگ عظیم کے دوران جب جرمن طیارے لندن پر بمباری کر رہے تھے تو ونسٹن چرچل نے کہا تھا کہ اگر ہماری عدالتیں انصاف فراہم کر رہی ہیں تو ہمیں شکست نہیں ہو سکتی، بدقسمتی سے آج ہمارا عدالتی نظام اس معیار کے بالکل برعکس کھڑا ہے، اڈیالہ جیل میں وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج انصاف نہ صرف تاخیر کا شکار ہے بلکہ دانستہ طور پر دبایا جا رہا ہے، مجھے اور میری اہلیہ کو محض سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر قید میں رکھا گیا ہے، میرے وکلاء اور اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت نہ دینا ان جعلی مقدمات کی قلعی کھول دیتا ہے، خواتین کے ساتھ جو غیر انسانی سلوک روا رکھا جا رہا ہے وہ پاکستان کے امیج کو دنیا بھر میں نقصان پہنچا رہا ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد کو مسلسل قید میں رکھنا، عالیہ حمزہ کی بلا جواز گرفتاری اور بشریٰ بی بی کو ایسے مقدمے میں سزا دینا جس سے ان کا کوئی تعلق نہیں، انتقامی طرزِ سیاست کا واضح ثبوت ہے، مجھے وکلاء سے ملاقات کی اجازت نہ دینا اور کورٹ پیکنگ کا مقصد یہ ہے کہ میرے کیسز کی شنوائی نہ ہو تاکہ مجھے جھوٹے مقدمات میں قید رکھا جا سکے اور الیکشن کے بعد بننے والے جعلی حکومتی سیٹ اپ کو قانونی تحفظ دیا جا سکے، عمران خان نے کہا کہ افغان مہاجرین سے متعلق موجودہ پالیسی درست نہیں، ان کے ساتھ روا رکھا جانے والا سلوک اور زبردستی ملک بدری کے اقدامات ملک میں مزید بدامنی اور نفرت کو ہوا دے رہے ہیں، بلوچستان طرز کے اغوا کے واقعات انتہائی قابل تشویش ہیں، فیصلوں کے غلط نتائج کا ملبہ خیبرپختونخوا حکومت پر آئے گا اس لیے علی امین ان معاملات پر فوری ایکشن لیں، دھاندلی کے مقدمات ایک سال سے لٹکے ہوئے ہیں، جنید اکبر کو چاہیے کہ اس پر سیاسی اور احتجاجی حکمت عملی ترتیب دیں، بار کونسلز الیکشن میں انتظار پنجوتھہ انصاف لائرز فورم کے امیدوار سامنے لائیں اور پوری پارٹی صرف اپنے امیدواروں کی حمایت کرے۔
news
پاکستان کا پہلا خلاباز 2026 میں خلا میں جائے گا، احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان 2026 تک اپنا پہلا خلاباز خلا میں بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس مقصد کے لیے پاکستان کی خلائی ایجنسی سپارکو اور چین کی مینڈ اسپیس ایجنسی کے درمیان انسانی خلائی پرواز کے پروگرام پر تعاون کا معاہدہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دو پاکستانی امیدواروں کو چین کے اسپیس ٹریننگ سینٹر میں خصوصی تربیت دی جا رہی ہے، جن میں سے ایک کو سائنٹیفک پے لوڈ اسپیشلسٹ کے طور پر منتخب کیا جائے گا۔ یہ انتخابی عمل 2026 تک مکمل ہوگا، جس کے بعد منتخب خلاباز چین کے خلائی اسٹیشن پر بھیجا جائے گا جہاں وہ حیاتیات، طبی سائنس، فلوئڈ میکینکس، مواد کے مطالعے، ماحولیات اور فلکیات جیسے مختلف شعبوں میں سائنسی تجربات انجام دے گا۔ احسن اقبال نے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ہوگا کیونکہ ملک پہلی مرتبہ اپنا خلاباز خلا میں بھیجے گا۔
news
چینی سائنس دانوں نے دنیا کا پہلا میٹورائٹ ہیرا تیار کر لیا
چینی سائنس دانوں نے دنیا کا پہلا میٹورائٹ ہیرا تیار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔چینی سائنس دانوں سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ ہیرا ہائی پریشر اور ہائی ٹمپریچر تکنیک کے ذریعے بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک انتہائی مضبوط ڈسک وجود میں آئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نیا ہیرا ڈرلنگ کے آلات اور الیکٹرانکس میں روایتی ہیروں کی جگہ لے سکتا ہے، جبکہ یہ قدرتی ہیروں سے زیادہ مضبوط بھی ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ دنیا کا پہلا شش پہلو ساخت والا ہیرا 1967 میں امریکا کی ریاست ایریزونا میں گرنے والے شہابی پتھر کینیون ڈائیابلو میں دریافت ہوا تھا۔ ماہرین کے مطابق یہ ہیرا زمین اور شہابِ ثاقب کے تصادم کے دوران پیدا ہونے والے شدید دباؤ اور درجہ حرارت کے باعث گریفائٹ سے تشکیل پایا تھا۔
- news4 months ago
14 سالہ سدھارتھ ننڈیالا کی حیران کن کامیابی: دل کی بیماری کا پتہ چلانے والی AI ایپ تیار
- news4 months ago
رانا ثناءاللہ کا بلاول کے بیان پر ردعمل: سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے
- news4 months ago
فرحان سعید کا بھارتی پابندی پر دلچسپ ردعمل: فن سرحدوں کا محتاج نہیں
- news4 months ago
وزیر دفاع خواجہ آصف: پاکستان کے وجود کو خطرہ ہوا تو ایٹمی ہتھیار استعمال کریں گے