گورنر خیبرپختونخواہ کی پی ٹی آئی پر تنقید، مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ مذاکرات پر زور

فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے سپیکر کی منتیں کی جا رہی ہیں، لیکن انہیں این آر او نہیں ملے گا۔ عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے۔ پشاور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کو بڑے بول پسند نہیں، پہلے یہ کسی پارٹی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں تھے، لیکن اب بیٹھ رہے ہیں۔ آج مذاکرات کے لیے سپیکر کی منتیں کی جا رہی ہیں۔ میں پیپلز پارٹی سے ہوں، جو ہمیشہ مذاکرات پر یقین رکھتی ہے کیونکہ مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی نکالا جا سکتا ہے، لیکن یہ مذاکرات صرف سنجیدہ لوگوں کے ساتھ کیے جاتے ہیں۔

گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ میں بطور چانسلر سنڈیکیٹ اور سلیکشن بورڈ کمیٹی کی نامزدگی کا اختیار رکھتا ہوں۔ صوبے کی 26 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر نہیں ہیں اور صوبے میں امن و امان کی صورتِ حال کو دیکھیں۔ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور اپنے ضلع میں بھی امن و امان کی صورتِ حال بہتر نہیں کر سکتے۔ ایپکس کمیٹی میں ہمارے صوبے کی نمائندگی کرنے والے پر ہمیں عدم اعتماد ہے، کیونکہ ان کے خلاف خود مقدمات درج ہیں۔ صوبے میں کرپشن کا بازار گرم ہے اور امن نہیں ہے۔ جو بات میں کہتا ہوں، وزیرِ اعلیٰ وہ کر لیتے ہیں۔ اگر صوبائی حکومت کہے تو میں بین الاقوامی سطح پر بھی بات کرنے کے لیے تیار ہوں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~